مہاراجہ سوہل دیو کی سالگره منای گی

بارہ بنکی میں مہاراجہ سہل دیو کی سالگرہ کا آج اہتمام کیا گیا جہاں مختلف طرح کے ثقافتی پروگرامز پیش کئے گئے، اس دروان بزرگ سید سالار مسعود غازی رحمت اللہ علیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ریاست اترپردیش کے تمام اضلاع کے مانند ضلع بارہ بنکی میں بھی مہاراجہ سہل دیو کی سالگرہ حکومتی ہدایت پر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شہر کے شہید پارک میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا. جہاں مختلف ثقافتی پروگرامس پیش کئے گئے اور سہل دیو کی شخصیت اور ان کی بہادری کے قصے عوام کو سنائے گئے، لیکن پوری تقریب کے دوران بہرائیچ ضلع کے بزرگ سید سالار مسعود غازی رحمت اللہ علیہ کو ایک ولین کی طرح پیش کیا گیا۔ بارہ بنکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب مہاراجہ سہل دیو کی سالگرہ اہتمام کیا گیا تھا پروگرام میں موجود تمام افراد نے شہید پارک میں بنے شہید میموریل پرگل پوشی کر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی اور حب الوطنی کے گیت گائے گئے۔ اس دوران سید ساہو سالار مسعود غازی کے لئے تیار کیا گیا خصوصی نغمہ بھی گایا گیا جس میں انہیں لٹیرا اور بے رحم بادشاہ بتایا گیا۔ وہیں علاقائی رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے بھی تقریب سے خطاب کے دوران سید ساہو سالار مسعود غازی کو لٹیرا بتایا. اس طرح سہل دیو کے بہانے سید ساہو سالار مسعود غازی پر خوب نشانہ لگایا گیا اور شہیدوں کے اہل خانہ کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ واضح رہے کہ سید ساہو سالار مسعود غازی کی بہرائیچ میں مزار ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ بلاتفریق مذہب و ملت آتے جاتے ہیں. اور ان کی عزت و احترام کرتے ہیں۔ ان کی درگاہ پر ہر برس بڑا میلہ بھی لگتا ہے. جس کا تمام انتظام ریاستی حکومت کرتی ہے، حیران کن بات یہ ہے اس مسلے پر اپوزیشن کی کسی بھی پارٹی نے اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی