شاردہ نہر میں ڈوبے شخص کی لاش تیسرے دن برآمد ہوئی

*شاردا نہر میں نہانے گیا لڑکا ڈوبا،تیسرے دن ملی لاش* اہل خانہ کا رورو کر برا حال،انتظامیہ کے اوپر لگایا لاپرواہی کا الزام،کھتری پور کے قریب ملی لاش دریاباد،بارہ بنکی شاردا نہر میں ہولی کے دن نہانے گیا 16 سالہ لڑکا منا نہانے کے دوران تیز بہاو پانی کی وجہ سے ڈوب گیا لڑکے کو ڈوبتا دیکھ کر کچھ لوگوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن پانی کا بہاو تیز ہونے کی وجہ سے وہ بچا نہ سکے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی لیکن دیر رات تک لاش کا کوئی سراغ نہ مل سکا دوسرے دن علاقائی خوطہ خوروں کو بلایا گیا اسکے باوجود بھی لاش برآمد نہیں ہو سکی گاؤں والوں نے انتظامیہ کی لاپرواہی و غفلت برتنے کا الزام لگاتے ہوئے لواحقین کے ساتھ شاردا نہر کے پل پر راستہ جام کر دیا بتاتے ہیں کہ 30 تاریخ کو صبح 6 بجے سے تلاشی کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن مسلسل فون کرنے کے بعد بھی کوئی جواب نہیں دیا جا رہاتھا۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ وہ لڑکا نہانے گیا تھا اور نہاتے ہوئے اچانک ڈوبنے لگا لوگوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن بچا نہیں پائے،پولیس کو خبر ملی خبر ملتے ہی فورا موقع پر پولیس پہنچی اور علاقائی خوطہ خوروں ڈھونڈنے کے لئے لگایا گیا 30 تاریخ کو مقامی لوگوں نے احتجاج کیا تھا جسکو پولیس کے ذریعہ ہٹایا گیا کچھ لوگوں کا الزام یہ ہے کہ پولیس کے ذریعہ انکے ساتھ غفلت برتی گئی ہے اس معاملہ پر غور کیا گیا ہے اور اسکی جانچ کرائی جارہی ہے اگر کوئی قصوروار پایا جاتا ہے تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مذکورہ لڑکے کی حصولیابی کے لئے مسلسل تلاش جاری رہی اور بدھ کے روز جائے وقوعہ سے بہ کر موضع کھتری پور کے قریب شاردا نہر میں بہتی ہوئی ملی اہل خانہ کا رورو کر برا حال ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی