پی حکومت میں ہماری بہن بیٹیاں محفوظ نہیں : تنج پونیا

بہن بیٹیاں بی جے پی حکومت میں محفوظ نہیں ہیں : تنج پنیا بارہ بنکی : ہماری بہن، بیٹیاں بی جے پی حکومت میں محفوظ نہیں ہیں، ریاست میں قانون ختم چکا ہے. بیوروکریسی بے لگام ہوگئی ہے۔ اس ملک کے لوگوں کو کھانا کھلانے والا کسان بی جے پی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار ہے. مودی حکومت کے نئے تین کالے زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی کی سرحد پر جدوجہد کر رہے ہیں۔ جس میں 250 سے زیادہ کسانوں کی جان جا چکی ہے. لیکن نہ تو وزیر اعظم ا وضاحت کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی بی جے پی کا رہنما۔ مذکورہ خیالات کا اظہار کانگریس کے ایس سی ایس ٹی سیل زون وسط کے کارگزار چیئرمین تنج پنیا نے سدھور بلاک کے گاؤں امسیروا ٹکاریہ میں ونود یادو کے زیر اہتمام خواتین کانفرنس میں کیا. تنوج پنیا نے کہا کہ مودی سرکار نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں. ڈیزل پٹرول اور کچن گیس کی بے حد بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کا بجٹ بگاڑ دیا ہے۔ ریکارڈ توڑ مہنگائی کی وجہ سےخواتین کو گھر چلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. کسان کی آمدنی دوگنا کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آنے وال مودی سرکار میں کسان سڑک پر بیٹھے ہیں. لیکن ان کی سننے والا کوئی نہیں ہے۔ حکومت اور ان کے سربراہ اپنے صنعت کار دوستوں کے مفاد کی خدمت میں مصروف ہیں اور تمام سرکاری ادارے انتخابات کے وقت عوام سے کئے گئے وعدوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کارپوریٹ ہاؤسز سے کئے گئے وعدوں کے حوالے کر رہے ہیں۔ جس کی صرف کانگریس پارٹی ہی کشمیر سے کنیاکماری تک مخالفت کررہی ہے اور ہمارے قائد راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے بدسلوکی کر بی جے پی کے تنشاہی رویہ کر رہے ہیں۔ آج ہم آپ کو یہ بتانے کے لئے آئے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی حکومت کسی بھی طرح سے آپ کے حق میں نہیں ہے. یہ آپ کے جذبات سے کھیلنے کا کام کر رہی ہے. آپ کو یہ سمجھنا چاہئے کہ کانگریس پارٹی ہی آپ کا کام کرے گی اور آپ کے خوابوں کو مکمل کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی