نصاب میں کھیل کو سبجیکٹ کی طرح تسلیم کیا جائے : ہر گووند سنگھ

بارہ بنکی : سابق ایم ایل سی اور بی جے پی کے سینیئر لیڈر ہر گووند سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلوں کو نصاب میں ایک سبجیکٹ کی طرح شامل کر لینا چاہیے. ہر گوبند سنگھ سنیچر کو کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میںں چودھری آصف علی انڈر19 کرکیٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے. ہر گوبند سنگھ نے کہا کہ جب ہم رقس٫ گلوکاری ککری اور کتابوں کے رکھاؤ میںں ماسٹر ڈگری اور پی ایچ ڈی کراتے ہیںں تو کھیل میں کیوں نہیں کر سکتے. انہوں نے کہا کہ ہم اولمپک اور کامن ویلتھ گیمز میںں نمایاں مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی تو چاہتے ہیں. لیکن ہم ایسے کھلاڑی 45 منٹ کے کلاس سے نکالنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کی 45 منٹ کے کلاس سے ہم اولمپک فاتح کرنے والے کھلاڑی نہیں نکال سکتے. اس لیۓ ضروری ہے کہ جس طرح ہم لوگ دیگر سبجیکٹ کو تسلیم کئے ہوئے ہیں اسی طرح کھیلوں کو بھی نصاب میں تسلیم شدہ کیا جانا چاہئے. انہوں نے کہا کہ جب کھلاڑیوں کو زیادہ وقت ملے گا تو نمایاں کھلاڑی تیار ہونگے. انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی ملک اور سماج کی تعمیر کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ غیر فرقہ وارانہ شخص کھیل میں ہی پیدا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ ایک بوتل پانی سے تمام کھلاڑی پانی پی لیتے ہیں لیکن وہ کبھی نہیں سوچتے کہ پہلے پانی کس نے پیا ہے. ٹورنامنٹ کی افتتاحیہ تقریب کو محکمہ کھیل کے ڈائریکٹر آر پی سنگھ نے بھی خطاب کیا. انہوں نے اس ٹورنامنٹ کےانعقاد کے لیے کنوینرز کی تعریف کی اور کہا کی ایسے ٹورنامنٹ سے بہترین کھلاڑی پیدا ہوں گے. واضح ہو کہ چودھری آصف علی انڈر 19 کرکیٹ ٹورنامنٹ گزشتہ 13 برسوں سے ہوتا آرہا ہے. اس ٹورنامنٹ کا مقصد ضلع سے بہترین کھلاڑیوں کو نکالنا ہے. رواں برس سے یہ ٹورنامنٹ پہلی دفعہ رنگین یونیفارم میں سفید لیدر بال سے کھیلا جائے گا. اس میں ریاست کی کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں. یہ تمام ٹیموں کے درمیان لیگ کم ناک اؤٹ بیس پر تمام میچز ہوں گے. ٹورنامنٹ کا فائنل 21 مارچ کو ہوگا.
جدید تر اس سے پرانی