دریا آباد اور اس کے اطراف میں شعبے برات اور ہولی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

*قصبہ و اطراف میں شب برات و ہولی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی* پولیس شب برات و ہولیکادہن کے پیش نظر مستعد نظر آئی،تاکہ ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے دریاباد،بارہ بنکی دریاباد و اطراف میں شب برأت بہت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ پر امن ماحول میں منائی گئی لوگوں نے اپنے مرحومین کو ایصال ثواب کرنے کے لئے قبرستان گئے،قبرستان میں لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہا ہے،مسجدوں میں رونقیں نظر آنے لگیں اور رات جاگ کر لوگوں نے نفلی عبادت و دعاؤں کا اہتمام کیا علاوہ ازیں ملک میں امن و امان،خوشحالی و ترقی کے لئے بھی دعائیں کی گئی۔شب برات کے علاوہ برادران وطن کا ہولیکا دہن بھی اسی شب کیا جا رہا تھا اس کے پیش نظر انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظام کئے تھے تاکہ کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس موقع پر ائمہ مساجد نے عوام سے اپیل کی تھی کہ مسلمان شب برات کو عبادت و ریاضت میں گزاریں اور لہو و لعب سے سخت اجتناب کریں۔شب برات کے موقع پر مزاروں کو چراغاں کیا گیا جہاں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے حاضری دی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا۔وہیں دوسری طرف پیر کے روز ہولی کا تہوار بھی مذہبی طور پر بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔بچے،بوڑھے،مرد و عورتیں رنگوں میں نہا کر خوشی سے جھومتے ہوئے نظر آئے،رنگ کھیلنے کے بعد لوگ اپنے خاندان،عزیز و اقارب میں جانا شروع کر دیا جو دیر رات تک جاری رہا پولیس بھی مستعد نظر آئی تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار صورتحال پیش نہ آسکے،سابق چیئرمین سید انوار عظیم نے بھی برادران وطن کو گلے لگا کر مبارکباد دی اور گنگا جمنی تہذیب کا پیغام عام کیا اس موقع پر سید شارق علی شالو،جمشیر خان بھٹو کے علاوہ برادران وطن موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی