مانو اور تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے اشتراک سے ریسرچ اسکالرس کے لیے ورکشاپ

حیدرآباد،30 مارچ (پریس نوٹ) مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، ڈین ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی، مولانا آز اد نیشنل اردو یونیورسٹی اور تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے اشتراک سے ریسرچ اسکالرس کے لیے Research Methodology and ICT Tools پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد 11 تا 19اپریل 2021 عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر کے بموجب، پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج ورکشاپ کا افتتاح کریں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سیکریٹری، ڈاکٹر محمد غوث شرکت کریں گے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود ،انچارج رجسٹرار اورڈاکٹر جہانگیر احساس مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ اس ورکشاپ میں مختلف ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ریسرچ اسکالرس https://forms.gle/8oDNn18nKGZ9K7Ki6 لنک پر مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ شرکا کو ای سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی، ڈین ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی نے بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے دیگر افراد آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 11:30 تا 4:00 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاسوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ورکشاپ سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے مصبا ح انظر (9948412484) اور ڈاکٹر محمد اکبر (8373984391) اور ورکشاپ کوآرڈینیٹر،جناب جمیل احمد (9160077753) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی