گیہوں خرید مراکز پر کسانوں کی سہولیات کا خیال رکھا جائے : وزیراعلی

گیہوں خرید مراکز میں کسانوں کی سہولیات کا خیال رکھا جائے :وزیر اعلیٰ فریادیوں کے مسائل کوسنجیدگی سے سنتے ہوئے ان کا جلدتصفیہ کیا جائے : وزیر اعلیٰ لکھنو:1 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی نے کہا کہ 1 اپریل 2021 سے ریاست بھر کے گیہوں خریداری مراکز میں گیہوں کی خریداری شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گیہوں خریداری مراکز میں کاشتکاروں کی سہولیات کا مکمل خیال رکھا جائے۔ گیہوں خریداری مراکز میں کاشتکاروں کے بیٹھنے اور پینے کا پانی کے انتظامات کئے جائیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کاشتکاروں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے میں کوئی دشواری یا پریشانی نہ ہو۔ تمام ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ افسران کی ٹیمیں تشکیل دیں اور گیہوں خریداری مراکز کا معائنہ کریں۔ گیہوں کے خریداری مراکز میں روزانہ کی جانے والی خریداری کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقد ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مختلف محکموں کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور متوسط کاشتکاروں سے گیہوں کی خریداری کے لئے ہفتے میں 03 دن مخصوص کیے جائیں۔ ان کاشتکاروں کے لئے گیہوں خریداری مراکز میں جگہ جگہ رجسٹریشن کا نظام بھی موجود رہے۔ انہوں نے میڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر دن پریس نوٹ کے ذریعے گیہوں کی خریداری کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی اداروں میں کووڈ پروٹوکال پرعمل کو سختی سے یقینی بنایا جائے۔ یہ دیکھا جائے کہ ان جگہوں پر سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل ہو ،بھیڑ جمع نہ ہونے پائے اور لوگوں کوماسک استعمال ضرورکرنا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے قانون نظم و نسق بندوبست کو چاق وچو بندبنائے رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فریا دیوں کے مسائل کوسنجیدگی سے سنتے ہوئے ان کا جلد تصفیہ کیا جائے ۔ غیر قانونی شراب کی فروخت پر موثر کنٹرول کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کام میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر قانونی شراب فروخت نہ ہو۔ محکمہ آبکاری اور پلیس غیر قانونی شراب کی فروخت کو روکنے کے لئے مشترکہ کارروائی کریں ۔انہوں نے ایس ٹی ایف کوڈسٹلریز کی سرگرمیوں کو چیک کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع لکھنو ¿ میں موثر پولیسنگ کو یقینی بنایا جائے۔ اے ڈی جی دفاتر کو زیادہ موثر بنایا جائے۔ انہوں نے زون اور رینج سطح کے افسران کی جواب دہی طے کیے جانے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں وزیر طبی تعلیم سریش کھنا ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، کمشنر انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش۔ سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای واطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم جناب آلوک کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ اور اطلاعات جناب سنجے پرساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ،ڈائر کٹر اطلاعات جناب ششر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی