وبا کے اس دور میں بھی اپنی ذمہداری سے فراموش نہیں ہو رہی یہ تنطیم
بارہ بکی : ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی سماجی تنطیم زندگی فاٶنڈیشن وبا کے اس سخت دور میں بھی اپنی ذمہداریوں سے فراموش نہیں ہو رہی. برسوں سے ہر ماہ کی ١٠تاریخ کو ضلع کے زنانہ ہسپتال کے مریضوں کو پھل اور ضروری اشیہ کی تقسیم برسوں سے کووڈ-١٩کے اس دور میں بھی جاری ہے. 10 اپریل یعنی سنیچر کو کو رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع زنانہ ہسپتال میں زندگی کی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہمیشہ کی طرح مریضوں میں پھل اور ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں.
واضح ہو کہ آج تک جو بھی موسم ہو یہ جو بھی صورتحال ہو زندگی فاؤنڈیشن نے ہمیشہ پھل اور ضروری اشیاء تقسیم کر کے غربہ مریضوں کی مدد کی ہے. زندگی فاٶڈیشن کی سماجی خدمت یہی تک محدود نہیں ہیں. لاک ڈاون سے قبل تک یہ تنظیم ہر ماہ کی ١٠ تاریخ کو ٥ روپیہ میں بھر پیٹ کھانے کا انتظام بھی کرتی رہی ہے. لاک ڈاؤن کے دوران بھی راہگیروں کو کھانا تقسیم کرنے میں یہ تنظیم آگے رہی ہے.
سنیچر کو ایک دفعہ پھر زنانہ ہسپتال کے تمام وارڈس میں کوویڈ 19 کی گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے پھل ، دودھ اور ڈبل روٹی تقسیم کی گئیں. خاص بات یہ ہے کہ زندگی فاٶنڈیشن سماجی کاموں کے لئے کسی سے معالی تعاون نہیں لیتی ہے. زندگی فاٶنڈیشن کے تمام اراکین اپنے ذرائع سے ہی یہ تمام انتظام کرتے ہیں. زندگی فاٶنڈیشن اس کار خیر کے ذریعہ غریب پریشان غربہ کی مدد کرنا چاہتی ہے. بھلے ہی یہ مدد ماہ کے ایک روز ہوتی ہو لیکن اس سے بھی بڑی تعداد میں غریب مستفید ہوتے ہیں. زندگی فاؤنڈیشن سماجی کارکن زہیر انجم خان کی قیادت میں برسہ برس سے یہ کام کرتی آ رہی ہے. زندگی فاونڈیشن میں تمام مذاہب کے رکن ہیں.