نکاح کو بارات اور جہیز کی لعنت سے پاک کریں

اسلام میں نکاح آسان اور سادہ ہے ۔اسکو با را ت اور جہیز کی لعنت سے آزاد کریں۔۔۔۔۔ مولانا اعلم مصطفٰی یعقوبی مظاہر ی ------------------------------------ آگرہ۔۔۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت جاری اصلاح معاشرہ مہم جو پورے ملک میں چل رہی ہے اسی سلسلہ کا ایک پروگرام آگرہ شہر کھیرا دی ٹولہ، تاج گنج آگرہ۔ میں 2/اپریل کوبعد عشاء ایک جلسہ عام منعقد ہوا جس میں حضرت مولانا اعلم مصطفٰی یعقوبی مظاہر ی رکن اصلا ح معاشرہ کمیٹی اُتر پردیش ۔۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ۔جنرل سیکریٹری اسلامک سینٹر سوسائٹی فیروزآباد نے نکاح کو شریعت کے مطابق آسان اور سادگی کے ساتھ انجام دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری موجودہ معاشی تباہی کا ایک بڑا سبب ہماری مہنگی مہنگی شادیاں اور فضول خرچیاں ہیں جس نے مسلم سماج کی کمر توڑ دی ہے اس کا حل یہی ہے کہ ہم اسلام کے سائے اور اس کے دامنِ رحمت کے تلے اپنی زندگی کے تمام امور انجام دیں خوشی ہو یا غمی نکاح ہو یاطلاق اس کو انجام دینے سے پہلے اس کا طریقہ کار پہلے اپنے علماء کرام سے دریافت کریں اور جہیز بارات منگنی کے عنوان سے جو خرچے مسلمانوں میں رائج ہوگئے ہیں ان کو بالکل ختم کر دیں نکاح مسجد میں ہی کریں ولیمہ کی تقریب بھی مختصر ہی کریں مولانا یعقوبی نے کہا کہ اس کے لئے نوجوان لڑکوں کو پہل کرنی چاہئے کہ وہ خود اس کا اظہار واعلان کر یں کہ ہم بلا جہیز وبارات کے اپنی تقریب مسجد میں ہی کریں گے ان شاء اللہ اگر چند نوجوان کھڑے ہو گئے اور کچھ نمونے سامنے آگئے تو بہت جلد اس کے اچھے ثمرات اور مفید نتائج برآمد ہوں گے مولانا یعقوبی نے کہا کہ جہیز کے بجائے لڑکیوں کو ترکہ دینے کا رواج عام کر یں ترکہ نہ دے کر جہیز دینا دوہرے گناہ کا سبب ہے ایک حق تلفی دوسرے فضول خرچی بہرحال ہم مسلمان ہیں تو ہمارے کام بھی اسلام کے دائرہ میں ہونا چاہئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی یہی کوشش ہے جس کو ہم اور آپ سب کو مل کر آگے بڑھانا ہے اسی میں ہماری دین ودنیا کی بھلائی ہے حاضرین وسامعین نے اس اصلاحی پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے عملدرآمد کیلئے عہد کیا۔۔اس موقع پر مفتی عمران قاسمی ، مفتی حمید نعمانی قاسمی، مفتی دلشاد قاسمی، اقتدار حسین جعفری، مفسر شمسی وغیرہ۔۔موجود رہے۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی