چلتی بس میں لگی آگ

*چلتی بس میں لگی آگ،جل کر ہوئی راکھ* تمام مسافر محفوظ،فائر بریگیڈ کے مدد سے آگ پر پایا گیا قابو دریاباد،بارہ بنکی تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے موضع رانی مؤ کے قریب گزشتہ شب فیض آباد شاہرہ پر چلتی اے سی ڈبل ڈیکر بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،آگ اس قدر تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے بس پوری طرح شعلوں کی نذر ہو گئی تھی شدید آگ کے سبب بس پوری جل کر راکھ ہو گئی بس میں تقریبا 90 مسافر سوار تھے تمام مسافروں کو محفوظ بس سے نکال لیا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے موقع پر پولیس و فائر بریگیڈ اسکواڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ موصولہ خبر کے مطابق بس جالندھر پنجاب سے پورنیہ بہار جارہی تھی کہ اچانک یہ واقعہ تقریبا گیارہ بجے کے قریب پیش آیا موقع پر شعلوں کو اٹھتے دیکھ کر ہر کسی کے ہوش اڑ گئے

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی