*احتیاط کے ساتھ ہی کرونا سے لڑائی لڑی جاسکتی ہے*
انور حبیب نے قصبہ کے مختلف وارڈوں میں کرایا دوا کا چھڑکاؤ
دریاباد،بارہ بنکی
کرونا وائرس سے فیصلہ کن لڑائی لڑنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور مدت مکمل ہونے سے قبل اسکی توسیع کر دی جاتی ہے تاکہ فیصلہ کن لڑائی لڑی جاسکے محکمہ صحت کی طرف سے بھی صاف ستھرائی،سینیٹائزر کا استعمال کرنے کی اپیل کی جارہی ہے اسی کے پیش نظر آدرش نگر پنچایت میں سماجی کارکن انور حبیب عرف جامی چودھری نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے قصبہ کے مختلف محلوں کے گھروں کی دیوار،نالیوں میں سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کرایا تاکہ لوگ کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچ سکے انکا کہنا ہے کہ اس وباء کی تئیں ہم سب کو بیدار رہنا ہے اور حکومت و محکمہ صحت کی طرف سے جو اعلانات آرہے ہیں انکی مکمل پاسداری کرنا ہے،صاف ستھرائی کا خاص خیال رکھنا ہے اور سماجی دوری بنا کر رہنا ہے تبھی ہم لوگ اس وباء سے نجات پاسکیں گے جامی کے اس فعل سے قصبہ کے ہر سو تعریف کی جارہی ہے۔
وہیں دوسری طرف پولیس عملہ بھی سرگرم دکھائی دے رہا ہے گاڑی سے مسلسل اعلان کر کے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر رہے ہیں اور گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔