*ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے:سید انوار عظیم*
سابق چیئرمین کے تحت بلا کسی امتیاز غرباء میں راشن کٹ تقسیم کا سلسلہ جاری
دریاباد،بارہ بنکی
کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ ہے سارے تجارتی ادارے بند ہیں جسکی وجہ سے غرباء،مساکین و یومیہ مزدوری کرنے والوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے کام بند ہونے کی وجہ سے گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے اور روٹی کے لالے پڑ رہے ہیں کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اسی کے پیش نظر سابق چیئرمین سید انوار عظیم نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بلا تفریق مذہب و ملت غریبوں کی مدد کرنے کے لئے مفت راشن فراہم کر رہے ہیں، یوپی حکومت نے بھی متعینہ مہینے تک ماہانہ مفت راشن تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔واضح ہو کہ سید انوار عظیم ہر معاملہ میں کسی کی مدد کرنے میں پیچھے نہیں رہتے ہیں جسکی وجہ سے قصبہ و اطراف میں اپنے آپ میں ایک مثال ہیں انکا کہنا ہے کہ میرے جانتے ہوئے قصبہ میں کوئی بھوکا نہ سوئے لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ سید انوار عظیم قصبہ کے مسیحا ہیں غریوں کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں دام درم جس طریقے سے ممکن ہوتا ہے مدد کرنے میں سرفہرست رہتے ہیں سید انوار عظیم کا کہنا ہے کہ غریبوں کی مدد کرنے و انکے دکھ درد میں شریک ہونے سے دل کو سکون ملتا ہے۔موصولہ خبر کے مطابق دال،چاول،ریفائنڈ تیل،نمک،آٹا وغیرہ کا کٹ بناکر انکے کارکنان ضرورت مندوں کے گھر گھر کٹ پہنچا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی کنبہ بھوکا نہ سوئے کارکنان کا کہنا ہے کہ ابھی 500 غرباء میں یہ کٹ تقسیم کی گئی ہے اور یہ خدمت آگے بھی جاری رہے گی۔معلوم ہو کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں بھی غریبوں میں رمضان المبارک و عید کے پیش نظر ضروری اشیاء تقسیم کی گئی۔ کٹ پانے والوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھتے ہیں اور انکے اس کام سے ہر سو تعریف ہو رہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کام جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔