اویسی کا وہ بیان جس کی وجہ سے درج ہوا مقدمہ

بارہ بنکی .کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی پر بارہ بنکی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے . اویسی پر الزام ہے کہ انہوں نے یہاں کی تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کو شہید کیے جانے پر متنازعہ بیان دیا ہے. ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر نہ زیبہ تبصرہ اور کووڈ ١٩کی گائیڈلائین کی فرمانی کی ہے. اویسی کے ساتھ تمام کنوینرد کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے. اویسی پر مقدمے کے لیے دریا باد نشست سے بی جے پی رکن اسمبلی ستیش شرما نے بھی چیف سکریٹری ہوم کو خط لکھا تھا. واضح ہو کہ جمعرات کو دوپہر بارہ بنکی شہر کے چندنا محلے واقع ایک میدان میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ونچت شوست سماج اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رام سنیہی گھاٹ کی مسجد کو شہید کیے جانے کا ذکر ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کہنے پر اس وقت کے ایس ڈی ایم نے شہید کرایا تھا. بی جے پی رکن اسمبلی ستیش شرما نے اویسی کے اس بیان پر اعتراض ظاہر کیا. انہوں نے چیف سکریٹری ہوم کو خط لکھ کر مقدمہ درج کئے جانے کا مطالبہ کیا. رکن اسمبلی کے مطابق اویسی کا یہ بیان فرقہ وارانہ اہم آہنگی کو بگاڑنے والا ہے. ان کا کہنا تھا کہ متنقزعہ اسٹرکچر کو آئینی عمل سے گرایا گیا ہے. ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اویسی کا اجلاس بغیر اجازت کے ہوا ہے. وہیں دیر شام بارہ بنکی کی شہر کوتوالی میں اویسی اور پروگرام کنوینرس کے خلاف متنازعہ بیان دینے وزیراعظم اور وزیر اعلی پر نہ زیبہ تبصرہ کے لئے مقدمہ درج کیا گیا.

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی