لکھنو¿،10ستمبر،زندگی میں توحید،نماز،روزہ ،حج اورزکوة کے علاوہ بھی بہت سی عبادتیں ہیں،جن کا ہر مسلمان کو اپنی زندگیوں میں اختےارکرنابہت ضروری ہے جس میں سے ایک تجارت اور کاروبار ہے جو کہ سنت بھی ہے ،مگراس تجارت کیلئے اسلام نے بہت سی شرائط رکھی ہیں تاکہ آپ کا رزق حلال رہے اورآپ رزق حرام کے زمرے میں نہ آئےں،جس میں تجارت کی اولین شرط دیانت داری اور ایمانداری ہے۔ان شاءاللہ جو بھی تجارت ایمانداری اوردیانت داری سے کی جائے گی اس میں اللہ تعالیٰ اپنی بے پناہ خیروبرکت نازل فرمائے گااوروہ کاروباردن دونی رات چوگنی ترقی کرے گا،اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ مذکورہ عطراورپرفیومز کی تجارت بھی خلوص اورایمانداری پرقائم ہوتوان شاءاللہ یقیناً اس میں اللہ تعالیٰ برکتیں اورخیرنازل فرمائے گا اوراس کاروبارکو ہرشیطانی شر اورفتنے سے محفوظ رکھے گا۔مذکورہ خیالات کااظہارمولانا ارشد مدنی نے مولانا سلمان پالن پوری کی زم زم پرفیومز کی نئی برائچ کے افتتاح کے موقع پر دعائیہ کلمات میں اداکئے۔
زم زم پرفیومرزعطریات کی دنیا میں ایک مقبول ومعروف اورجاناپہچانانام ہے جس کی بنیادمولاناسلمان پالن پوری نے 1990میں ڈالی تھی۔یہ کمپنی دیسی عطریات کے علاوہ پرفیومزکے قبل مسحور کن عطربنانے میں ماہر ہے۔کمپنی کی مصنوعات دہلی، ممبئی، حیدرآباد، احمدآباد، کلکتہ، چنئی سمیت پورے ہندوستان میں دستیاب ہیں۔بلیک ہارٹ،فنٹاسٹک،سگنیچر،اورسنچری زمزم پرفیومز کی خاص پیش کش ہیں جن کی شہرت پوری دنیامیں ہے اوراس کے طالب بھی دنیابھرمیں موجود ہیں۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ الحمدللہ حضرت نظام الدین ،اورجعفرآباد کے علاوہ اب مٹیامحل ،جامع مسجد کے پاس بھی ہماری ایک برانچ کھولی گئی ہے جس کا افتتاح آج دہلی واطراف کے معززشخصیات کی موجودگی میں امیرالہند حضرت مولاناسیدارشدمدنی حفظہ اللہ نے کیا۔صدرجمعیة علماءہند،وصدرالمدرسین ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے دست مبارک سے ہوئے افتتاح سے علاقے میں بڑی رونق رہی اورلوگ مولانا کی جھلک پانے کیلئے بےتاب نظرآئے۔
اس موقع پر جن معززین اورشرفاءنے خصوصی طور پر شرکت فرمائی ان میں علاقے کے سیاسی وسماجی کارکن آل اقبال ،کونسلر مٹیا محل، محمدرضوان قریشی،محمداسد،فضل الرحمن،(رحمت اللہ ہوٹل)محمدحسین،(چکن والے)محمداسلم،(چکن کارنر)محمداسلم(چمپین بیکری)اکرم قریشی، (صدرشاپ کیپر ایسوسی ایشن)گڈوبھائی،(قریشی کباب)نصیرالدین (کمل سویٹس )خاص تھے۔