پارٹی کا مقصد عدل وانصاف اورمساوات قائم کرنا ہے:شعیب انصاری

الہ آباد11ستمبر،پیپلس جسٹس پارٹی کی ایک میٹنگ پرےاگ راج واقع روشن باغ کے بخشی بازار میں منعقد ہوئی،جس کی صدارت پارٹی کے جنرل سیکریٹری شعیب انصاری نے کی،مسٹرانصاری نے کہا کہ پیپلس جسٹس پارٹی کی قیادت میںمسٹر الیاس اعظمی سابق رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ اوبی سی،ایس ٹی،ایس سی لیڈران اور±مسلمانوں سے سیاسی ملاقاتیں کررہے ہیں۔اورصوبے کے حالات پر بھی چرچہ جاری رکھے ہوئے ہیں، خاص کرکسان تحریک پرہونے والے سرکاری تشدد کے خلاف اپنی کوششوں اورکاوشوں کوتےز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کاہدف دوسروں کی حق تلفی روکنا ہے،اورسبھی کو عدل وانصاف اورمساوات دلانا ہے۔پارٹی کسی کے ساتھ کسی بھی طرح کی تفریق مذہبی،لسانی یاذات برادری کی ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور ہماری پارٹی انہیں اہداف کے ساتھ انتخابات میںحصہ لے گی اورکامیابی حاصل کرے گی۔ مسٹرانصاری نے اس ڈویزنلی میٹنگ میںکہا کہ پارٹی کے فعال اور سرگرم کارکنان مشن2022ہدف258پر بڑی سنجیدگی سے اپنے اپنے علاقوں میں کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسٹرانصاری نے کہا کہ پارٹی الہ آباد منڈل کی سبھی سیٹوںپراپنے امیدوارمیدان میں اتارے گی،خاص طور سے الہ آباد کی تینسیٹوں کا فیصلہ پارٹی کی مجلس عاملہ کمیٹی نے اپنا فیصلہ کیا ہے۔ جس میںشمالی الہ آباد کی سیٹ پرکسی کائست امیدوارکومیدان میں لائے گی،اورجنوبی سیٹ پرکسی اوبی سی کوامیدواربنایاجائے گااورپچھمی سیٹ پر عوام کے مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے ذریعہ صہیب الرحمن (ابوانقلاب)کوامیدوار منتخب کیا گیا ہے،جن کی قومی اور ملی خدمات کو نظرانداز نہیںکیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے صدریاسرمنصورنوے نے کہا کہ پارٹی ممبرسازی اور رکنےت کوعوامی حصہ بنانے کے لئے11ستمبر سے 4اکتوبر تک اپنا مشن جاری رکھے گی۔اس میٹنگ میں کملاکانت شاستری،عبیدانصاری،امن نقوی،اعجاز احمد،دھرمیندرکیسروانی،اظہرعلی خان،اشرف صدیقی،مولوی عبدالرحمن،طاہرمدنی،عقیل خان،مجیب قریشی،شاہد صدیقی کے علاوہ دیگر کارکنان اورپارٹی عہدیداران بھی موجود رہے اور سبھی لوگوں نے اپنی رائے کا اظہاربھی کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی