بارہ بمکی٠بارہ بنکی میں 9 ستمبر کو موجوزہ اسد الدین اویسی کے دورے سے قبل سیاست گرما گئی ہے. کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی ضلع کمیٹی نے سماجوادی پارٹی پر واضح طور سے اویسی کے پروگرام کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا ہے، لیکن پارٹی کا دعویٰ ہے کہ 9ستمبر کو اویسی کا ضلع میں تاریخی پروگرام ہوگا.
واضح ہو کہ ضلع میں اویسی کا پروگرام تقریبا دو ہفتے پہلے طے ہوا تھا. سب سے پہلے یہ پروگرام شہر کے محلہ پیر ٹاؤن فضل الرحمان پارک میں طئے کیا گیا تھا. لیکن وہاں اجازت حاصل نہیں ہوئی. پھر اویسی کے پروگرام کے لئے جی آئی سی آڈیٹوریم میں طئے ہوا، لیکن وہاں بھی اجازت نہیں ملی. 7 ستمبر کی رات اویسی کے پروگرام کے لئے جگہ طئے ہوئی. اب یہ پروگرام شہر کے چندنا محلے کے ایک ذاتی زمین پر ہوگا. پروگرام کے لئے جلد اجازت نہ ملنے سے تیاریوں میں کافی تاخیر ہوئی ہے. اس لیے ضلع کے اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان کو اجازت ملنے کے لیے مخالفین کی سازش محسوس ہو رہی ہے. پارٹی کے کارگزار ضلع صدر کا کہنا ہے کہ مخالفین اور خاص کر سماجوادی پارٹی کو اپنی زمین کھسکتی نظر آرہی ہے. اس لئے پروگرام کو خراب کرنے کی سازش رچی جارہی ہے.