اقلیتی طلباء کے لئے یہ خبر ہے خاص

بارہ بنکی اقلیتی طلبہ کو حکومت کی جانب سے ملنے والے وظیفے کی درخواست کا عمل شروع ہو گیا ہے. اقلیتی طلباء کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں الگ الگ وظیفے کی اسکیم چلا رہی ہیں. لیکن طلبہ ایک وقت میں ایک ہی اسکیم کا فائدہ لے سکتے ہیں. وظیفے کا فائدہ لینے سے طلبہ محروم نہ ہو اس کے لیے طلبا کو بیدار رہنا ہو گا اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنی ہوگی. واضح ہو کی مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباء کے وظیفے کے لئے 3 اسکیم چلائی جا رہی ہیں. پری میٹرک وظیفہ اس میں درجہ دس تک کے طلبہ کو پانچ ہزار تک سالانہ وظیفہ دیا جاتا ہے. پوسٹ میٹرک وظیفہ اس میں درجہ 10 کے اوپر کے طلباء کو دس ہزار تک کا وظیفہ مل سکتا ہے. میرٹ کم مینس اس میں اجینئرنگ اور پروفیشنل کورس کی تعلیم میں فیس معافی کی اسکیم ہے. پری میٹرک وظیفے کے لیے 15 نومبر اور پوسٹ میٹرک و میرٹ کم مینس کے لیے بیس نومبر تک آن لائن فارم بذریعہ اسکول بھرے جانے ہیں. جبکہ ریاستی حکومت سے ملنے والے وظیفے کی درخواست کی آخری تاریخ 11 اکتوبر ہے. تمام ااکوٹنی کے بعد 26 جنوری تک وظیفہ کے مستفدین کا نام طئے ہو جائے گا اور 31مارچ 2022 کے قبل وظیفے کی رقم طلبہ کے کھاتوں میں آجائے گی. وظیفہ کا درخواست فارم بھرتے وقت طلبہ کو کافی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے. طلبہ کو چاہیے کی فارم بھرتے وقت وہ غلطی کی بلکل گنجایش نہ رکھیں. کیونکہ کچھ غلطیوں میں ترمیم تو ہوسکتی ہے لیکن بعد میں فارم مسترد کر دیا جاتا ہے. اس کے لیے محکمہ اقلیتی بہبود بیداری کے لئے تشہیر بھی چلائے گا. طلبہ کو وظیفہ حاصل کرنے میں تعلیمی اداروں کا بھی اہم کردار ہے. حکومت کے تمام احکامات پر عمل کرانے اور طلبہ کے درخواست فارم بھرنے کی ذمہ داری تعلیمی اداروں کی ہی ہے. اس لیے اسکول انتظامیہ کو بھی کافی بیدار رہنے کی ضرورت ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی