گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کا آغاز

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے مسلسل 43 برسوں سے ہوتے آ رہے گاندھی جینتی سماروہ کا آغاز ہوا۔ گاندھی فلسفے پرمنعقد سیمینار کے ساتھ سات روزہ تقریب کا افتتاح ہوا۔ سیمنار میں ملک کے مشہور و معروف گاندھی جی کے نظریات سے متاثر شخصیات نے شرکت کی اور انہوں نے گاندھی جی کے شخصیت اور کار ہائے نمایاں پر روشنی ڈالی۔ بارہ بنکی کے سیول لائن واقع گاندھی بھون میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گل پوشی اور خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سیمینار کا آغاز ہوا۔ دیکھیں ویڈیوسیمینار میں سب پہلی مہمان خصوصی رمیش شرما نے مہاتما گاندھی کی شخصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مرنے یا مارنے کا پیغام نہیں دیا، بلکہ انہوں نے لگے رہنے کا پیغام دیا۔سیمینار میں اسکولی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے معین شکیل نے کہا کہ آج کے دور میں جو تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے، اس میں گاندھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے بھی گاندھی جی غائب ہیں۔انہوں بچوں سے اپیل کی کہ وہ گاندھی کے بارے میں ضرور پڑھیں۔مزید پڑھیں: رامپور: مسابقہ قرات میں ممتاز طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا وہیں سپریم کورٹ کے لا انسٹیوٹ میں رجسٹرار رہے کے ایس بھاٹی نے کہا کہ آزادی کا اصل مقصد یہ نہیں کہ بندوقوں کے سائے میں قومی پرچم پھہرایا جائے۔
جدید تر اس سے پرانی