عمر قید کی سزا والے 256قیدیوںکی رہائی کا حکم

500قیدیوں کی رہائی کی کارروائی زیر عمل ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر عمر قید کی سزا والے 256جن کی جرم ثابت ہو چکا ہے کو قبل ازوقت رہائی کا حکم نامہ 12مئی کو جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 500 قیدیوں کی رہائی زیر عمل ہے۔ یہ اطلاع اترپردیش کے ووزیر مملکت برائے جیل اور ہوم گارڈس(آزاد چارج) جناب دھرم ویر پرجاپتی نے دیتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ کے فیصلہ کے مطابق جرم ثابت قیدیوں کی قبل ازوقت رہائی میں مستقل پالیسی اور عام رحم کی درخواست(general mercy petition) کے تحت ان قیدیوں کی رہائی کے احکام جاری کر دئے گئے ہیں۔ جناب دھرم ویر پرجاپتی نے بتایاکہ جیلوں میں اوورکراو ¿نڈنگ کی شکایتوں کو دیکھتے ہوئے نئی جیل اور بیرک بنائے جانے کی تجویز دی جا چکی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ حال ہی میں آگرہ جیل میں نئے بیرک کا افتتاح بھی کیا جا چکا ہے۔ زیر تعمیر نئی جیل بھی جلد بن کر تیار ہو جائیں گی۔ جناب پرجاپتی نے بتایاکہ جیلوں کو مسلسل صاف-صفائی اور حفاظتی انتظامات کو چاک و چوبند رکھنے کی ہدایت سبھی جیل سپرنٹنڈنٹوں کو دی گئی ہے۔ ساتھ ہی سبھی جیلوں میں بند قیدیوں سے ملنے آنے والے رشتہ داروں کے بیٹھنے اور ان کے پینے کا پانی کا مناسب بندوبست رکھے جانے کی بھی ہدایت دی جا چکی ہے۔ ٭٭٭٭٭

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی