نرسنگ کے طلباءکو مرکزی وزےر کوشل کشور نے ٹےبلےٹ اور اسمارٹ فون دے کر حوصلہ افزائی کی

حیات انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کے صحن میں اترپردےش حکومت کی مفت اسمارٹ فون / ٹےبلےٹ اسکےم کے تحت
لکھنو¿: حیات انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کے صحن میں حکومت کی مفت اسمارٹ فون / ٹےبلےٹ اسکےم کے تحت نرسنگ کورسز کے آخری سال کے طلباءکے لئے ٹےبلےٹ تقسےم کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقرےب مےں بطور مہمان خصوصی مرکزی و زےر کوشل کشور نے شرکت کی۔ جہاں مہمان خصوصی نے طلباءکو ٹےبلےٹ اور اسمارٹ فون دے کر حوصلہ افزائی کی ۔ تقرےب مےں تنظےم کے صدر مولانا ظہےر احمد صدیقی ، سیکرےٹری طارق انور خان ، خزانچی محمد نسیم اختر ، ڈائریکٹر مسٹر محمد عارف اور کالج کی پرنسپل مسز اےس کے سہےل موجود تھے۔ ڈائریکٹر مسٹر محمد عارف نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور اپنے خطاب مےں انسٹی ٹیوٹ کی خدمات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ ٹےبلےٹ تقسےم پروگرام کے بعدمہمان خصوصی مرکزی وزےر کوشل کشور نے اپنے خطاب مےں ٹےبلےٹ کی افادیت پر روشنی ڈالی اور بچوں کو اس کے صحیح استعمال کی ہدایت دی۔ انہوں نے بچوں کو اخلاقی جانکاری حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ جس کے لئے کبیرداس جی کی مثال پےش کی ۔ ساتھ ہی انہوں نے اساتذہ اور طلباءکو نشہ انسداد کے لئے کام کرنے کی اپےل کی۔ تنظےم کے صدر مولانا ظہیر احمد صدیقی نے ٹےبلےٹ اور اسمارٹ فون تقسےم اسکےم کی اتر پردےش حکومت کی تعرےف کی ۔ اور حکومت کے ساتھ ہر ممکن مدد کی ےقےن دہانی کرائی ۔اور خاص کرمہمان خصوصی مرکزی وزےر کوشل کشور جی کا دل کی اتھاہ گہرائےوں سے شکر ےہ ادا کےا ۔
جدید تر اس سے پرانی