حیات انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ میں انٹرنیشنل نرسز ہفتہ کا انعقاد

لکھنو¿:حیات انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کے صحن میں انٹرنیشنل نرسز ہفتہ کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ادارے کے طلباءمختلف پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ طلباءنے مضمون نویسی، رنگولی مقابلہ، نغمہ و موسیقی کے مقابلے وغیرہ میں حصہ لیا۔ تقسیم انعامات پروگرام آج مورخہ 12-05-2022 کو ہوا۔ میڈم مریم جمال ملک، ٹرینڈ نرسز ایسوسی ایشن آف انڈیا (TNI) اتر پردیش چیپٹر کی صدر اور ڈاکٹر دلیپ کمار بھارگاوا، سپرنٹنڈنٹ آف کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، کاکوری، نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد عارف، پرنسپل ایس کے سہےل اور تمام فیکلٹی ممبران کی موجودگی میں ہوئی۔ تقریب میں طلباءکی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے جو بہت پرکشش اور متاثر کن تھے۔ ڈائریکٹر محمد عارف نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا استقبال کےا اور طلباءکو مبارکباد دی۔ صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں نرسوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس کے عملے اور طلباءکو معیار کے لیے ترغیب دی۔ ایس ایس سی کے سپرنٹنڈنٹ کاکوری نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے نرسنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کالج پر زور دیا کہ وہ صحت کی خدمات کی معیاری ترقی اور بہتری میں اپنی حصہ داری اداکرےں ۔ میڈم مریم ملک نے اپنے خطاب میں نرسز ڈے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور ٹی این آئی کے آغاز سے لے کر اب تک نرسوں کے لیے کیے گئے کام کے بارے میں بتایا اور نرسوں کو ٹی این آئی سے جوڑنے اور ممبر بننے کے فوائد کے بارے میں بتایا۔ آخر میں مہمان خصوصی کے ہاتھوں سے مختلف پروگراموں میں حصہ لینے والے طلباءبالخصوص جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آخر میں قومی ترانے کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔
جدید تر اس سے پرانی