راجدھانی میں قائم ہوگا بحریہ کا بہاردی اسمارک

بحریہ سے فارغ ہوئے آئی این ایس گومتی جنگی جہاز کو عوام کے نظارہ کے لیے رکھا جائے گا راجدھانی لکھنو کو جلدہی گومتی بہادری اسمارک (یادگار)کے بطور ایک شاندار تحفہ ملنے والا ہے۔اس یادگار کے لےے جلدہی زمین کی نشاندہی کرلی جائے گی۔اس جگہ پر ہندوستانی بحریہ میں خدمات دینے کے بعد فارغ ہوئے جنگی بحری جہاز ’آئی این اےس گومتی ایڈوانس جنگی بحری جہاز‘ کو عوام کے نظارہ کے لیے رکھاجائے گا۔ اس کے لےے محکمہ سیاحت اور ہندوستانی بحریہ کے افسران کے ساتھ کئی مراحل کی گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بہادری کی اس یادگار کا قیام اترپردیش کے لےے ایک بڑی حصول یابی ہوگی۔ یہ اطلاع ریاستی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب جے ویر سنگھ نے آج یہا ںدیتے ہوئے بتایاکہ اس اسمارک کے اطراف میںسیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لےے اسے سیاحتی مرکز کے بطور ترقی دی جائے گی۔ مجوزہ اسمارک میں میورل گیلری، ہربل گارڈن،ریسٹورنٹ، تفریحی مرکز، لینڈ اسکیپنگ، اوپن ائیر تھیٹر وغیرہ کا نظم کیا جائے گا۔ وزیر سیاحت نے بتایاکہ اس جنگی جہاز کو ڈائرکٹرجنرل و پرنسپل سکریڑی سیاحت جناب مکیش کمار میشرام 28 مئی 2022 کو ممبئی میں باضابطہ طورپر حاصل کریںگے۔ اس جنگی جہاز کا طول 126.5میٹر اور عرض 14.5میٹر ہے۔ اس کو علاحدہ علاحدہ کرکے تمام ٹکروں کو بذریعہ سڑک لکھنو ¿ لایاجائے گا۔ اس جنگی جہاز میں آر اے ڈبلیو ایل راڈار، اینکر، میزائل لانچر، لاج پروپیلر ،سی ہیریر ائیرکرافٹ، شپ ماسٹ، ٹارپنڈو لانچر،شپ مین گن،اے کے 725 سی کنگ ہلی کاپٹر، جنگی طیارہ، وغیر ہ کو لاکر یہاں اسمارک میں عوام کے نظارہ کے لیے سجایاجائے گا۔ واضح رہے کہ آئی این ایس گومتی بحریہ میں19 مارچ 1984کولانچ کیاگیاتھا ۔ 16 اپریل 1988کو فوج میںکمیشن ہوا نیز 34 سال کی خدمات کے بعد گزشتہ مارچ میں اس سے فوج سے فارغ کردیاگیا تھا۔ ٭٭٭٭٭

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی