-لکھنو
اترپردیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹریایکزیکٹیو افسر ایس پی تیواری نے آج یہاں بتایاکہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے ذریعہ سرکلر-18مورخہ 11مئی 2022کو جاری کیا گیا ہے، جس کے توسط سے تمام عازمین حج کو ہدایت دی گئی ہے کہ باقی ماندہ رقم کی پہلی قسط کے طور پر120000/-(ایک لاکھ بیس ہزار) روپئے ہر عازم کو حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے اکاو ¿نٹ میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رقم حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کی ویب سائٹwww.hajcommittee.gov.inپر آن لائن جمع کی جا سکے گی۔
اترپردیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری نے بتایاکہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے اکاو ¿نت میں جو کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا او ر یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی براچ میں کور بینکنگ کے توسط سے بینک ریفرینس نمبر کے ساتھ، جو کہ کور ہیڈ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے توسط سے بھیجا گیا ہے، کو مقررہ بینک سلپ جو کہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کی ویب سائٹ سے ڈاو ¿ن لوڈ کر نکالی جا سکے گی، پر جمع کر سکیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچشاخہ کے چیک کے ذریعہ اسی بینک میں جمع کر سکیں گے۔آخری فضائی قسط فضائی کرایہ اور سعودی عرب میں مختلف اخراجات کی معلومات ہونے کے بعد ویب سائٹwww.hajcommittee.gov.inپر فراہم کرائی جائےگی۔ عازمین حج پیشگی رقم جمع کرنے کے بعد پے-ان -سلپ کی ایک کاپی اترپردیش ریاستی حج کمیٹی، 10اے ودھان سبھا مارگ، لکھنو ¿ میں دستی یا ڈاک کے ذریعہ مورخہ 19مئی 2022تک لازماً جمع کریں، علاوہ ازیں کی صورت میں سیٹ منسوخردّ ہو سکتی ہے۔
جناب ایس پی تیواری نے بتایاکہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے ذریعہ سرکلر-19مورخہ 11مئی 2022میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ حج-2022کے عازمین حج کو ان کے رہائشی پتا پر اسٹینڈرڈ بیگیج مہیا کرایا جائےگا،جس سے عازمین حج کو سفر حج کے دوران ہوائی جہاز پر اور ایئرپورٹ وغیرہ میں پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔ عازمین حج حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے پورٹل www.hamcommittee.comپر بیگیج ویریفکیشن میں جاکر درخواست کرتے وقت بنائے گئے آگ-اِن سے اپنے رہائشی پتا کو 14مئی 2022تک ضروری کنفرم کر دیں، جس سے بیگیج ڈلیوری ان کی رہائش گاہ پر کی جا سکے۔ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے اپنے مکتوب12مئی 2022میں گزارش کرنے اور اطلاع کی تشہیر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جو عازمین حج کنہیں وجوہات کے باعث یا بیرون ممالک میں ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ جمع نہیں کر سکیں گے، انکے پاسپورٹ اترپردیش ریاستی حج کمیٹی15مئی 2022تک ضروری پہنچ جائیں۔ علاوہ ازیں ان کا انتخاب منسوخردّ سمجھا جائےگا۔
٭٭٭٭٭