ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم کے تحت ریاست میں نیشنل پورٹبلیٹی کی سہولت

ریاستی سطح پر بین ضلع راشن کارڈ پورٹبلیٹی پر تعمیل کے بعد حکومت ہند کی ’ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم‘ کے تحت ریاست میں نیشنل پورٹبلیٹی سہولت کا نفاذ ہے۔ اس کے تحت اب تک تقریباً 42049راشن کارڈ ہولڈروں کے ذریعہ راترپردیش سے اور اترپردیش کے 1027384 کارڈ ہولڈروں کے ذریعہ دیگر ریاستوں سے اپنا اناج حاصل کیا گیا ہے۔ محکمہ ¿ غذاورسد سے موصولہ اطلاع کے مطابق اگست 2019سے اپریل 2022 تک تقریباً 27786580کارڈ ہولڈروں کے ذریعہ ضلع کے اندر دیگر دکانوں سے اور جنوری 2020سے اپریل 2022تک 3200809کارڈ ہولڈروں کے ذریعہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں پورٹبلیٹی کے توسط سے اناج حاصل کیا گیا۔ اس سہولت سے سماج کے ان غریب مزدور طبقہ کو فائدہ ہو رہا ہے، جو گزربسر کی تلاش میں ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتے رہے ہیں۔ ساتھ ہی راشن کارڈ مستفیدین اور سرکاری راشن کی دکان کے مابین ذاتی نا اتفاقی کی صورت میں مستفیدین کے ذریعہ پورٹبلیٹی سہولت سے اناج حاصل کیا جا سکتاہے۔ ٭٭٭٭٭
جدید تر اس سے پرانی