اے ایم یو کےطالب علم کی بڑی کامیابی

ریسرچ اسکالر کا سنٹرل گرا¶نڈ واٹر بورڈ میں نوجوان سائنسداں کے طور پر انتخاب علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ارضیات (جیولوجی) کے ریسرچ اسکالرز اور پوسٹ گریجویٹ طلباءنے ارضیات کے میدان میں ہمیشہ سے ہی مختلف مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے یونیورسٹی اور شعبہ کا نام روشن کیا ہے۔ یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شعبہ کے ایک ریسرچ اسکالر ڈاکٹر شمشاد احمد نے مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انھیں سینٹرل گرا¶نڈ واٹر بورڈ، محکمہ آبی وسائل، دریائی ترقی و گنگا کی بحالی، وزارت جل شکتی، حکومت ہند میں نوجوان سائنسداںکے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ شعبہ ارضیات کے چیئرمین پروفیسر کنور فراہیم خاں نے ڈاکٹر شمشاد احمد کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ان کی محنت اور فیکلٹی ممبران کی اہل رہنمائی کا ثبوت ہے۔ اے ایم یو کے آٹھ طلبہ کو مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر انتخاب علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے آٹھ طلبہ کو بنگلورو کی کمپنی ”اِنّوویٹی پیمنٹ سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹیڈ“ نے مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر منتخب کیاہے۔ یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ منتخب طلبہ کے نام ہیں: ہرشیت دوبے (ایم ایچ آر ایم)، فیضان خان (ایم بی اے)، اشراق علی (ایم بی اے)، رجت کمار (ایم بی اے)، ایمان انصاری (ایم بی اے)، محمد ثاقب (ایم بی اے)، آکانشا سینگر (ایم کام) اور بھرت کیشوانی (بی کام) ۔
جدید تر اس سے پرانی