-لکھنو
ریاست کے وزیر توانائی اور اضافی توانائی ذرائع جناب اے کے شرما نے بجلی صارفین کی شکایات کے جلد اور معیاری تصفیہ کےلئے اعلا سطحی سنوائی کرنے اور محکمہ جاتی اسکیموں پر موثر عمل آوری کےلئے شکتی بھون میں آج سمبھو ¿ پورٹل (sambhav portal)کی شروعات کی اور ریاست کے 20صارفین جن کے مسئلہ کا تصفیہ معینہ مدت میں نہیں ہوا تھا،ان کے ورچوئل کنویشین (virtual conversation)بھی کیا۔ اس دوران انہوںنے کہاکہ یہ پورٹل شہری ترقیات اور محکمہ ¿ توانائی کی اسکیموں، عوامی شکایات، محکمہ جاتی مدعوں، محکمہ جاتی پروجیکٹوں اورپروگرام کی پیش رفت، سخت، چاک و چوبند نیز موثر نگرانی کےلئے بنایا گیا ہے۔ یہ ایک کثیر الجہت فورم (multilateral forum)ہے جو عوام سے متعلق مسائل کا رجسٹرڈ اور جلد تصفیہ کرےگا۔ اس کے توسط سے افسرانملازمین کے طریقہ کار کے تئیں جوابدہی طے کی جائےگی اور کسی بھی ذریعہ سے موصول شکایات کے تصفیہ میں تاخیر یا غیر ذمہ داری پائے جانے پر متعلقہ کے خلاف تعذیبی کارروائی کی جائےگی۔
وزیر تونائی نے کہاکہ کسی بھی جمہوری نظام میں عوامی شکایات کے جلد، عدلیہ اورموثر تصفیہ کے ساتھ ہی ملک ، ریاست نیز سماج کی ترقی کےلئے محکمہ جاتی اسکیموں اور پروگراموں کا معینہ مدت میں عملا ٓوری بہت ضروری ہے۔اسی نظریہ سے ’سمبھو ¿ پورٹلsambhav portalکی شروعات کی گئی ہے،جس میں محکمہ کے اعلاافسران سے لےکر زمینی سطح تک کے افسرانملازمین کی زمہ داری کو یقینی بنایا جائےگا۔ انہوںنے سخت پیغام دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی صارف کو شکایت لےکر لکھنو ¿ آنا پڑے تو اس کے اخراجات کی بھرپائی بھی متعلقہ افسر کو کرنا پڑےگا۔
اگر مقامی سطحضلععلاقائی سطح کی عوامی شکایتوں کا تصفیہ نہیں ہوتا ہے اور وہ ریاست سطح تک پہنچتی ہے تو اسے مقامی سطح پر تصفیہ کے نظام میں کمی تسلیم کیا جائےگا۔ انہوںنے کہاکہ یہ کثیر الجہت فورم مسائل کے تصفیہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران کو آمنے-سامنے بات چیت کرنے کےلئے ویڈیو کانفرینسنگ کی سہولت دیگا۔ ساتھ ہی جن صارفین افراد کی شکایتوں کا تصفیہ ہونا ہوگا، ان کو بھی اس دوران ویڈیو کانفرینسنگ کے توسط سے جوڑا جا سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭