اسلامک سنٹر فیروزآباد کی ویب سائٹ کا افتتاح

لکھنؤ۔ آج بروز بدھ تاریخ ٨ مئی دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم (ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کے دست مبارک سے اسلامک سنٹر فیروزآباد کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا، ۔ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم نے اس موقع پر بڑی ہی مسرت کا اظہار کیا اور اسلامک سنٹر کی کوششوں و کاوشوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور اپنی قیمتی دعائوں سے نوازا انہوں کہا میڈیا کے دور میں مثبت فکر کے ساتھ ایسے اداروں اور ایسے ذرائع ابلاغ کی سخت ضرورت ہے جو ملک اور بیرون ملک محبت ، اتحاد اور صحیح سمت میں نوجوانوں کو لے کر چلنے کا کام کرے میں بہت دعا گو ہوں اس ادارے اسلامک سنٹر فیروزآباد کے سیکرٹری مولانا اعلم مصطفی یعقوبی اور ان کے رفقاء کا کہ اللہ ان نوجوان علماء کے ذریعے امت کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کا مثبت کام لے لے۔ اس تقریب میں مولانا نعیم الرحمن صدیقی صاحب (جرنل سیکرٹری اسلامک سنٹر آف لکھنؤ و ممبر یوپی سنی وقف بورڈ لکھنؤ)، مولانا بلال حسنی ندوی صاحب(ناظر عام ندوۃ العلماء)، مولانا اعلم مصطفی یعقوبی صاحب (سیکرٹری اسلامک سنٹر فیروزآباد)، ڈاکٹر نثار احمد ندوی (نائب صدر اسلامک سنٹر فیروزآباد)، ڈاکٹر سعود الحسن (ڈائریکٹر ریجس کانوینٹ اسکول)، مولانا احمد ندوی صاحب ، مولانا شہزی ندوی و دیگر علماء و دانشور حضرات موجود تھے۔
جدید تر اس سے پرانی