اترپردیش سندھی اکادمی کے ذریعہ’گھر گروں جو در‘ نام کی سندھی فلم کی نمائش کی گئی

اترپردیش سندھی اکادمی کے ذریعہ آج کارنیوال سنیما عالم باغ لکھنو ¿ میں ’گھر گروں جو در‘ نام کی سندھی فلم کی نمائش کی گئی ۔سب سے پہلے مہمان خصوصی محترمہ لکشمی سنگھ آئی جی لکھنو ¿ رینج ، نائب صدر نانک چندر لکھمانی ، ڈائریکٹر شری ہری بخش سنگھ اور پروگرام کے کنوینر جناب ترون سنگوانی کے ذریعہ بھگوان جھولے لال کے مجسمہ پر گل پوشی کر فلم کی نمائش کی گئی ۔ پروگرام کی مہمان خصوصی محترمہ لکشمی سنگھ آئی جی لکھنو ¿ رینج کے ذریعہ واقف کرایا گیا کہ یہ فلم سندھی پریوارک فلم ہے ۔سندھی فلم ہونے کے سبباس فلم کی نمائش سے خاص طور سے آج کی نوجوان نسل سندھی زبان کے تئیں راغب ہوگی۔یہ فلم سندھی زبان اور ثقافت کو سجوے ہوئے ہیں ،جس سے لوگوں کو سندھی زبان بولنے ،سمجھنے اور قدیم وراثت کو بنائے رکھنے کی ترغیب ملے گی۔ اکادمی کے نائب صدر نانک چند لکھمانی نے بتایا کہ یہ پروگرام 75ویں آزادی امرت مہوتسو کے موقع پر منعقد کیاجا رہا ہے۔مذکورہ فلم ایک سندھی پریوارک فلم ہے جس میں سماج کی ایک نئی تصویر کو پیش کیاگیا ہے،جس سے ترغیب لیکر سماج کو تعلیم اور بےداری کی جانب گامزن ہونا چاہیے۔ فلم کی نمائش پروگرام میں جناب ڈی سی چندانی ،جناب انل چندانی ، جناب درپن لکھمانی ، جناب مہیش گرنانی ، جناب نارائن داس ، جناب سدھام چند چندانی ، جناب پرکاش گودھوانی ، جناب ترون سنگوانی اور سندھی سماج کے دیگر معززین موجود تھے۔ ٭٭٭٭٭
جدید تر اس سے پرانی