بیگم حضرت محل سوسائٹی نے منایا آزادی کا امرت مہوتسو

لکھنؤ 12- اگست - ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر منائے جانے والے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت جمعہ کو بیگم حضرت محل سوسائٹی کی جانب سے ترنگا یاترا کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ترنگا یاترا گورنر ہاؤس شاہی مسجد حضرت گنج سے جی پی او واقع گاندھی پارک پر مکمل ہوئی۔ ترنگا یاترا کو اے پی جے عبدالکلام ٹرسٹ کے چیئرمین جناب عبدالنصیر ناصر نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ترنگا یاترا سے قبل وہاں موجود لوگوں نے حب الوطنی کے گیت گائے اور ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر کسی بھی بچے کو ان پڑھ نہ چھوڑنے کا حلف اٹھایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ماحولیات کے لیے دل و
جان سے کام کریں گے۔ اس موقع پر سابق ایگریکلچر پروڈکشن کمشنر جناب محمد انیس انصاری نے ترنگا یاترا کے انعقاد پر بیگم حضرت محل سوسائٹی کے عہدیداروں کی ستائش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بیگم حضرت محل کی معاشرے کے لیے کی گئی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جناب محمد عارف صدیقی، جناب محمد شکیل، جناب اجے کمار گپتا وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بیگم حضرت محل کی خدمت بالخصوص 1875 کے انقلاب میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ آخر میں بیگم حضرت محل سوسائٹی کے سکریٹری انور عالم نے ترنگا یاترا میں حصہ لینے والے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی