مرحومہ فرضانہ بیگم کی دوسری برسی پر طبی کیمپ کا اہتمام

مرحومہ فرضانہ بیگم کی دوسری برسی پر میڈکل کیمپ کا اہتمام بارہ بنکی : شہر کے قمرریہ باغ قبرستان میں جمعہ کو فرضانہ بیگم میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ضلع کے مشہور ومعروف ڈاکٹر اے ایچ عثمانی کی اہلیہ مرحومہ فرزانہ بیگم کی دوسری برسی کے موقع پر فری یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تقریباً 113 مریضوں کا یونانی ادویات سے علاج کیا گیا۔ تمام ادویات کا انتظام ٹرسٹ کے منیجر ڈاکٹر اے ایچ عثمانی کی جانب سے کیا گیا، واضح ہو کہ فرضانہ بیگم میموریل ٹرسٹ اور اس کے مینیجر لمبے وقفے سے آوامی فلاح و بہبود کے لۓ اس قسم کے میڈکل کیمپ کا اہتمام تو کرتا ہی ہے۔ ساتھ دیگر سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ کیمپ میں غزالی صاحب، پردیپ اور دیگر نے شرکت کی۔ ، چندن، عفان، امیر عثمانی، منوج، سعد قدوائی، سہارا ڈائیگناسٹک سینٹر، محمد راشد، محمد سعید اور میزان احمد نے خصوصی تعاون کیا، ممبر صادق حسین، جناب طارق جیلانی، عمیر محمد ای ٹی وی اردو، اطہر برادر پنجاب کیسری، اشرف علوی اے ٹو زیڈ نے حوصلہ دیا۔
جدید تر اس سے پرانی