مدارس کے سروے پر دانش آزاد انصاری نے کہی بڑی بات

بارہ بنکی ریاستی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور دانش آزاد انصاری نے مدرسے کے سروں پر بڑا بیان دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مدارس کی ترقی ریاستی حکومت کی اولین ترجیح انہوں نے الزام لگایا کہ کی مدارس کے سروے سے کسی عام مسلمان کو کوئی پریشانی نہیں ہے. اس سے صرف حزب اختلاف کی پارٹیوں کو پریشانی ہے. انہوں نے دیگر مذاہب کے اداروں کے سروے نہ کرانے کو لیکر اٹھ رہے سوالات پر کہا کی ہر محکمہ اپنے اپنے اداروں کے سروے کر آتا رہتا ہے. ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایک اسکول کے اعزازیہ پروگرام میں شرکت کرنے آئے دانش آزاد انصاری نے کہا کہ مدارس کے سروے سے کسی عام مسلمان کو پریشانی نہیں ہے اسے انہی لوگوں کو پریشانی ہے جو مسلمانوں کو ووٹ بینک سمجھتے رہتے تھے. انہوں نے کہا کی یوگی حکومت کا مقصد مدارس کے طلبہ کو اچھی تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ سماج کی مین اسٹریم میں ا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کی مدرسوں کے ختم کرنے کی کوئی سوال نہیں ہے مدرسوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے.
جدید تر اس سے پرانی