بارہ بنکی۔ ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں گاندھی جینتی سامارو ٹرسٹ کی جانب سے منایاجارہا گاندھی جینتی کا جشن آج اختتام پذیر ہو گیا. اختتامیہ پروگرام میں وزیر برائے محکمے آئی وش دیا شنکر تیواری دیالو نے شرکت کی. گاندھی بھون میں منعقدہ سات روزہ تقریب کے اختتام یہ پروگرام میں پہنچنے پر دیا شنکر تمہاری دیالو کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا. انہیں گاندھی جنتی سمارو ٹرسٹ کی جانب سے کتاب پیش کی گئی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کی گاندھی جینتی سمارو ٹرسٹ کی جانب سے لمبے وقفے سے منائے جارہے گاندھی جینتی سنوارو میں شرکت کرکے انہیں فخر کا احساس ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے بانی راج ناتھ شرما لمبے وقت سے گاندھی جی کے خیالوں پر چل کے اپنی زندگی گزار رہے ہیں اور یہاں آکر جو ماحول انہیں دیکھا ہے اس سے بھی وہ کافی خوش ہیں. انہوں نے کہا کہ رانا شرما جی انہیں جب یہاں بلائیں گے وہ ضرور یہاں آئیں گے.