مذہب اور صنف : عقائد، طرزِ عمل اور اس سے آگے “
27 اکتوبر کوشعبۂ تعلیمِ نسواں،مانو کے زیر اہتمام بین الاقوامی سمینار
حیدر آباد، شعبہ تعلیمِ نسواں، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور سنٹر فار اسٹڈی اینڈ ریسرچ، نئی دہلی کے اشتراک سے‘ ایک روزہ بین الاقوامی سمینار بہ عنوان ” مذہب اور صنف : عقائد، طرزِ عمل اور اس سے آگے “کا 27 اکتوبر، 2022ءسید حامد لائبریری آڈیٹوریم، مانو کیمپس میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر؛ شعبہ تعلیم نسواں و سمینار کو آر ڈنیٹر کے مطابق اس سمینار میں ملک وبیرون ملک کے نمائندہ محققین، اساتذہ اور اسکالرز شریک ہو رہے ہیں۔ افتتاحی اجلاس صبح دس بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کریں گے جبکہ سمینار کا کلیدی خطبہ ڈاکٹر سیلتن ابراہیم، فیکلٹی ۔ ہاورڈ ڈیوینٹی اسکول ‘ امریکہ پیش کریں گی۔ مہمانِ خصوصی، پروفےسر ارویندر انصاری، شعبہ سماجیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی اور مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر اجائیلو نیو می، ڈائرکٹر CSSEIP‘ یو نیورسٹی آف حیدرآباد، شرکت کریں گی۔ علمی مباحثہ کے شرکاءمیں مذکورہ پروفیسران کے علاوہ پروفیسر شاہدہ، ڈائرکٹر سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز، مانو؛ ڈاکٹر منیشا سیٹھی،نلسار یونیورسٹی آف لائ، حیدرآباد ، ڈاکٹر سسٹر لیلا فرانسس‘ سابق پرنسپل ، سےنٹ فرانسس جونئیر کالج ، حیدرآباد ، ڈاکٹرفرزانہ خان، پروگرام ہیڈ، پیس میکر ، مائی چوائس فاؤنڈیشن، حیدرآباد، شامل ہیں۔ سمینار کے تکنیکی اجلاسوں میں مقالہ پیش کر نے والوں میں ملک بیرون ملک اور مانو کے اساتذہ و اسکالرز شامل ہیں۔
اختتامی اجلاس شام 4 بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین ،اسکول براے فنون و سماجی علوم کریں گی۔ جبکہ اختتامی خطبہ ڈاکٹر محمد اکرم ندوی،ڈین، کےمبرج اسلامک کالج، برطانیہ کا ہوگا۔ پروفیسر ریکھا پانڈے، سابق پروفیسر، شعبہ تاریخ اور ڈائرکٹر سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز، یونیورسٹی آف حیدرآباد، مہمانِ خصوصی اور پروفیسر صبیحہ حسین، سروجنی نائیڈو سنٹر فار ویمن اسٹڈیز، نئی دہلی، مہمانِ اعزازی ہوں گی۔ ڈاکٹر محمد رضوان‘ ڈپٹی ڈائرکٹر سی ایس آر، نئی دہلی اورڈاکٹر شبانہ کیسر، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ تعلیم نسواں، مانو سمینار کے کو آرڈنیٹر ہیں۔ موضوع سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے سمینار میں شرکت کی درخواست ہے