جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بارہ رسرچ اسکالر پی ایم آر ایف سے سرفراز

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ امر باعث افتخارہے کہ مئی دوہزار بائیس مہم کی لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بارہ رسرچ اسکالرزوزیر اعظم رسرچ فیلوشپ (پی ایم آر ایف)کے موقر اعزاز سے سرفراز کیے گئے ہیں۔یونیورسٹی نے اس مرتبہ زبردست مظاہر ہ کرتے ہوئے دسمبر دوہزاربیس کے لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت گزشتہ دوہزار اکیس کے چھے رسرچ اسکالروں کے مقابلے میں بارہ رسرچ اسکالروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مئی دوہزاربائیس کی مہم میں لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت منتخب طلبا،سفارش کرنے والوں کے نام اور شعبو ں اور مراکز کے نام حسب ذیل ہیں: ندیم احمد،سفارش کردہ از پروفیسر قمرالحسن،سول انجینئرنگ، محمد عارض،سفارش کردہ از پروفیسر طارق الاسلام،الیکٹریکل انجیئرنگ محمد مسعود،سفارش کردہ از پروفیسر محفوظ الحق،بایوٹکنالوجی گلناز تبسم،سفارش کردہ از ڈاکٹر کپل دیو،بایو ٹکنالوجی عائشہ ایمان،سفارش کردہ از پروفیسر سیمی فرحت بصیر،بایو سائنس، سکینہ مسرت،سفارش کردہ از ڈاکٹر رفیق احمد،سی این این، مدثر یونس صوفی،سفارش کردہ از محمد اجمل خان،طبعیات، شاہ مشیر العالم،سفارش کردہ از ڈاکٹر جاوید علی،طبعیات، شیلی بھاردواج،سفارش کردہ از ڈاکٹر امت کمار،کیمیا، اسنیہا شکلا،سفارش کردہ از پروفیسر سیف۔اے۔چودھری،کیمیا، عبد الصمد،سفارش کردہ از ڈاکٹر شمع پروین۔سی آئی آر بی ایس سی،اور نوحا عبیر خان،سفارش کردہ از ڈاکتر موہن۔سی۔جوشی ایم سی اے آر ایس جامعہ کی بہترین کارکردگی پر نازاں وفرحاں پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پی ایم آر ایف کوآرڈی نیٹر پروفیسر عبدالقیوم انصاری کو مبارک باد دی اور اس شاندار کامیابی کے لیے ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ کامیاب امیدواروں کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں کو اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ’جامعہ افضلیت کے لیے اپنی شناخت رکھتی ہے اور ترقی کی اعلی سے اعلی منازل تک پہنچنے کے لیے اپنے طلبا کی ہرممکن مدد کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔یہ مظاہرہ بتاتاکہ یونیورسٹی اعلی معیارکی تحقیق پر توجہ دیتی ہے اور مجھے خصوصی طورپر اس بات سے خوشی ہے کہ بارہ کامیاب طلبا میں چھے لڑکیاں ہیں۔مجھے امید ہے کہ اس سے عمومی طورپر تمام طلبا کو اور خاص طور پر لڑکیوں کو سائنس اور انجینئرنگ رسرچ میں بہتر کرنے کی تحریک ملے گی۔‘ پی ایم آر ایف کوآرڈی نیٹر،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر عبد القیوم انصاری نے کہاکہ ان رسرچ اسکالروں میں سے ہر ایک کوفیلوشپ کی رقم کے طورپر پہلے دوسال ستر ہزار روپے ملے گیں،پچھتر ہزارروپے تیسر ے سال ملے ں گے اور اسّی ہزار روپے چوتھے اور پانچویں سال کے لیے ملے گیں۔علاوہ ازیں پی ایم آر ایف اسکیم کے تحت ان میں سے ہر ایک طالب علم کو فی سال دولاکھ کی رسرچ گرانٹ بھی ملے گی (مجموعی طور پر کل پانچ سال کے لیے دس لاکھ روپے)

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی