ردولی میں جشن رحمت العالمین منانے کی تیاریاں اپنے شباب پر

ردولی میں جشن رحمت العالمین منانے کی تیاریاں اپنے شباب پر ردولی، ایودھیا : شہر میں جشن رحمت العالمین منانے کی تیاریاں اپنے شباب پر ہیں۔ مرکزی حیصیت کی حامل انجمن اتحادالمسلمین کے عہد داران مرزا اسماعیل بیگ اور محمد انیس نے بتایا کہ ۸ اکتوبر بروز سنیچر کی شب ردولی کی سڑکوں، گلیوں اور مسجدوں کو برقی قمقموں سے آراستہ کیا جائیگا۔ ہمیشہ کی طرح شب میں ہزاروں کی تعداد میں شیدائے رسول صل اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں جشن میلادالنبی کا انعقاد کیا جائیگا۔یہ سلسلہ تقریب ۴۳ برسوں سے ہنوز جاری ہے، جس میں دور دراز گاوں سے بھی محبان رسول صل اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں۔ انجمن کے صدر اسماعیل بیگ نے بتایا کہ اس مرکزی انجمن کی تشکیل ۱۹۷۲ میں مرحوم محمد اخلاق خاں اڈوکیٹ نے کی تھی۔ اور تمامی کارکنان کے تعاون سے انجمن اتحادالمسلمین کو عروج بخشا  واضح ھو کی یہ انجمن امام عید گاہ قاضئ شہر حضرت مولانا سید احمد قادری کی سرپرستی میں قائم کی گئ اسکے ساتھ ساتھ حضرت مولانا تاءحیات جلسہ عید میلادالنبی کی صدارت اور بہ حیصیت مقرر کے خدمات انجام دیتے رھے، حضرت مولانا کے وصال کے بعد جلسہ کی صدارت کے فرائض آپ کے صاحب زادہ سید سلمان بن احمد قادری. بخوبی انجام دے رھے ھیں۔ ردولی میں تقریب سبھی وارڑوں میں انجموں کا قیام ہے۔ لیکن مرکزی کردار انجمن اتحادالمسلمین کا ہی ہوتا ہے۔ تیاریوں کے سلسلہ میں انھوں نے بتایا کہ اس بار جشن عید میلاادلنبی کے مقررین میں مفتی غلام رسول رائے بریلی، مفتی منظور رضا امیٹھی، قاری یوسف امیٹھی، مولانا زبیر احمد جگدیش پور، مولانا غلام خیرالبشر و مولانا زوالفقار رضا خطاب فرمائیں گے۔ نظامت کے فرائض مولانا ارشاد رضا انجام دیں گے۔ ۹ اکتوبر کی صبح ۱۰ بجے محلہ تپائی واقع مدرسہ تبلیغ القرآن سے جلوس محمدی برآمد ہوگا۔ جو نواب بازار سمیت مختلف شاہراہ سے ہوتا ہوا پھر تپائی پہنچ کر محفل میلادالنبی میں تبدیل ہو جائیگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی