کہاں آسمانی بجلی نے برپہ قہر

آسمانی بجلی گرنے سے تین جانور مر گئے۔ ردولی (ایودھیا) ردولی کوتوالی شہر کے صوفیانہ ایسٹ وارڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 جانور جاں بحق ہوگئے، آسمانی بجلی گرنے سے اہل علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ ردولی نگر کے باراماسی پوشالا کے قریب واقع صوفیانہ ایسٹ وارڈ کے محلہ گھوسیانہ کے رہنے والے مقبول گھوسی نے اپنی گائے کو کالونی میں ایک خالی جگہ پر لگے درخت سے باندھ دیا تھا۔ دن 12 بجے کے قریب اچانک اس پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے وہ اور پاس کھڑے دو چھوٹے بیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔جس مقام پر آسمانی بجلی گری وہیں ایک طالبہ بھی جاں بحق ہو گئی۔ معروف شاعر شکیل ردولوی اور کونسلر آشیش کیلاش ویش نے انتظامیہ سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔ایس ڈی ایم سوپنل یادو نے کہا کہ معاملہ سامنے آیا ہے، حلقہ لیک پال کو موقع پر رپورٹ کے لیئے بھیجا گیا ہے رپورٹ آنے پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی