جشن رحمت العالمین اور جلوس محمدی اختتام پزیر

 جشن رحمت العالمین و جلوس محمدی اختتام پذیر  ردودلی، ایودھیا : اتوار کی صبح ۱۱ بجے تقریب ۳۰ انجموں کے جلوس محلہ تپائی واقع مدرسہ تبلیغ القرآن سے جلوس محمدی برآمد ہوا  جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نعت و منقبت پڑھنے ہوئے نواب بازار پہنچے۔ جہاں پر انھیں انعامات سے نوازہ گیا۔ یہ سلسلہ تقریب ۱۰ بجے رات تک چلتا رہا۔ اس کے بعد یہ جلوس مختلف شاہراہ سے ہوتا ہوا پھر تپائی پہنچ جہاں پہنچ کر محفل میلادالنبی منقد ہوا۔ اور پروگرام کا اختتام ہو گیا۔ 
سنیچر کی رات نواب بازار تراہے ایک بڑے پنڈال میں انجمن اتحادالمسلمین کے زیر اہتمام جشن عید میلاادلنبی کا انعقاد کیا کیا گیا۔ جسکی صدارت سید سلمان بن احمد قادری نے کی۔ مقررین نے آمد سرکار دو عالم پر روشنی ڈالی آپکے کردار اور حسن اخلاق کو بھی تقریر کا موضوع بنایا۔ بڑی تعداد میں شیدائے رسول صل اللہ علیہ وسلم قریب ۲ بجے رات تک علماء کو سماعت کرتے رہے۔مقررین میں بلخصوص مفتی غلام رسول رائے بریلی، مفتی منظور رضا امیٹھی، قاری یوسف امیٹھی، مولانا زبیر احمد جگدیش پور، مولانا غلام خیرالبشر و مولانا زوالفقار رضا و۔ مولانا افروز عالم رضوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ نبی کریم کی نبوت سے پہلے لڑکیوں کو زندہ قبر میں دفنا دیا جاتا تھا لیکن آقا نام دار احمد مجتبٰی محمد مصطفیٰ کی نبوت کے بعد لڑکیوں کو جو عزت اور وقار کی زندگی نصیب ہوئی رحۃاللہ لیالمیں نے انکو رحمت کہ کر نہ صرف اُنکی عزت افزئی کی بلکہ معاشرے میں انکے وقار میں اضافہ کر دیا و دیگر علماء نے خطاب فرمایا۔ نظامت کے فرائض مولانا ارشاد رضا نے انجام دئے۔ انجمن کے صدر اسماعیل مرزا نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی