ممتاز پی جی کالج میں کس طرح منائی گئی سردار پٹیل کی سالگرہ

لکھنؤ۔ ممتاز پی جی کالج میں سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کے یوم پیدائش کو قومی اتحاد کے دن کے طور پر منانے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر نسیم احمد خان نے کی.اس موقعہ پر ڈاکٹر محمد سلمان خان ندوی ، ڈاکٹر زیڈ ایچ علوی، ڈاکٹر شاہین جمال، نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر عبدالمعید صدیقی، ڈاکٹر شاد احمد، ڈاکٹر ناہید فیاض قدوائی کے ساتھ کالج کے اساتذہ اور رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر محمد مدنی انصاری شعبۂ تاریخ نے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل ایک ہمہ جہت باصلاحیت شخصیت تھے جنہوں نے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر نسیم احمد خان نے اپنے صدارتی خطاب میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سیاسی اور انتظامی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔پروگرام کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔اس کے بعد رضاکاروں میں ریفریشمنٹ تقسیم کی گئی۔ ممتاز پی۔جی ۔کالج میں تعزیتی نشست کا انعقاد آج مورخہ ۳۱ ؍ اکتوبر ۲۰۲۲ ؁ء کالج میں شعبۂ سماجیات کے استاد ڈاکٹر لیاقت علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔کالج کے پرنسپل پروفیسر نسیم احمد خاں نے ڈاکٹر لیاقت علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ ایک طویل عرصہ سے بیمار چل رہی تھیں۔ممتاز پی ۔جی۔کالج اساتذہ ،اسٹاف اور غیر تدریس اسٹاف اس موقع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور ان کے ایصال وثواب کے لیے اللہ سے دعا گو ہے کہ جنت ا لفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ ڈاکٹر محمد سلمان خان ندوی صدر شعبۂ عرب کلچر نے سبھی اساتذہ اور طلباء کی موجودگی میں ان کے حق میں دعا کی اور درجات کی بلندی کے لئے ان کےلئے ایصال وثواب کیا ۔اللہ سبھی متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے خصوصاً ڈاکٹر لیاقت علی صاحب ان کے سبھی متعلقین کو ہمت و حوصلہ دیے ،آمین یا رب العالمین۔
جدید تر اس سے پرانی