اورنگ آباد کی خواتین نے شروع کی گلی محلے کے بچوں کے لیے لائبریری
تحریک مریم مرزا کی 30 ویں سمرین بچوں کی لائبریری کا افتتاح۔
بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش پر انہیں الگ انداز سے خراج عقیدت
اورنگ آباد 16/اکتوبر
15 اکتوبر کو ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کی جانب سے مشن مریم مرزا محلہ محلہ بچوں کی 30ویں لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا. 15 اکتوبر بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا یوم پیدائش ہے اور مہاراشٹر حکومت نے اس دن کو *یومِ ترغیب مطالعہ*‘ قرار دیا ہے۔ اورنگ آباد کی مسلم خواتین نے گلی محلوں کے بچوں کے لیے محلہ لائبریری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس لائبریری کا نام "سمرین بچوں کی لائبریری" رکھا
گیا ہے۔
افتتاحی تقریب تاریخ 15 اکتوبر بروز ہفتہ دوپہر 3 بجے سلمان فنکشن ہال دہلی گیٹ پرعمل میں آئی ۔ لائبریری کے لیے جگہ شیخ شفیق انجینئر نے فراہم کی ہے اور شائستہ تبسم، ثناء خدیجہ کے تعاون سے لائبریری کا آغاز کیا گیا ۔ لائبریری کا افتتاح غوشیہ بیگم کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے مریم مرزا کی تحریک کا تعارف اور موجودہ دور میں بچوں کی لائبریریوں کی اہمیت و افادیت بتاتے کہا کہ صرف ڈیڑھ سال کے قلیل عرصہ میں شہر کے مختلف علاقوں 29 لائبریریاں قائم ہوچکی ہیں.. خان مقیم خان نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے مطالعہ کی اہمیت بتاتے ہوئے اس تحریک کی ستائش کی. مولانا عبدالشکور جامعی کے دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا.
اس مہم میں فیڈریشن آف آل مائناریٹیز ایجوکیشنل آرگنائزیشنس شامل ہے۔ اس قسم کی معلومات فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے دیتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے آخر تک پچاس لائبریریاں ہوجائیں گی.