محکمہ زراعت میں آو ¿ٹ سورسنگ خدمات کے لیے ملی مالی منظور
لکھنو ¿ : 7نومبر2022
محکمہ زراعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر دویش چتر ویدی کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق نیشنل مشن آن ایگریکلچر ایکسٹنشن اینڈ ٹکنالو جی ( این ایم اے ای ٹی ) اسکیم کے تحت فعال سب مشن آن اگریکلچر ایکسٹنشن ( ایس ایم اے ای ) اسکیم میں آو ¿ٹسورسنگ خدمات کے لیے ادائیگی کے لیے مجوزہ دو کروڑ 33لاکھ روپئے حکومت کی جانب سے مالی رضا مندی دی گئی ہے ۔
٭٭٭٭٭
ریاست میں اب تک 1.15لاکھ میٹرک ٹن سے زیا دہ دھان کی خریداری
لکھنو ¿ : 7نومبر2022
اترپردیش حکومت کے ذریعہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی واجب الا دا قیمت دلانے کے مقصد سے خریف خریداری سال 2022-23میں کسانوں سے سہارا قیمت 2040روپئے فی کوئنٹل کامن دھان نیز 2060روپئے فی کوئنٹل گریڈ ۔ اے دھان کی مقرر شرح سے براہ راست خریداری کی جا رہی ہے ۔ مختلف دھان خریداری مر اکز کے توسط سے اب تک 115164.50میٹرک ٹن دھان کی خریداری کسانوں سے کی گئی ہے ۔
محکمہ غذا و رسد سے مو صول اطلاع کے مطابق اس اسکیم سے اب تقریباً 16838کسانوں کو مستفید کرتے ہوئے 83.704کروڑ روپئے کی ادائیگی ان کے بینک میں کی گئی ہے ۔
٭٭٭٭٭
اعظم گڑھ میں پینے کی پانی فراہمی اسکیم کے لیے 41.65لاکھ روپئے منظور
لکھنو ¿ : 7نومبر2022
ریاستی حکومت نے وزیر اعظم عوامی ترقیاتی پر وگرام کے تحت ضلع اعظم گڑھ میں ترقیاتی بلاک سٹھیاو ¿ں کے گجہڑا میں زیر تعمیر پینے کی فراہمی اسکیم کے لیے 41.65لاکھ روپئے منظور کیے ہیں ۔ یہ رقم رواں مالیاتی سال میں پہلی قسط کے طور پر منظور کی جا رہی ہے ۔
محکمہ اقلیتی بہبود اور وقف نے اس ضمن میں ضروری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔ حکم نامہ میں ہدایت دی گئی ہے کہ جاری رقم ڈائریکٹر ، محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ کا رگزار ادارہ اتر پر دیش جل نگم لمیٹیڈ لکھنو ¿ کو منتقل کی جائے گی ۔
٭٭٭٭٭
غازی آباد علا قہ کے تحت کو شامبی بس اسٹیشن اور آنند وہار بس اسٹیشن کے درمیان 8.363لاکھ روپئے کی لاگت سے فٹ اوور برج
لکھنو ¿ : 7نومبر2022
غازی آباد علا قہ کے تحت آنے والے کو شامبی بس اسٹیشن اور آنند وہار ( دہلی ) اسٹیشن کے درمیان تحفظ ، جام سے مبرا اور لوگوں کی آمدو رفت کو آسان بنانے کے لیے اتر پر دیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن وسائل سے 8.363لاکھ روپئے کی لاگت سے فٹ اوور برج کی تعمیر کرائی ہے ۔ اس برج کی تعمیر کا رگزار ادارہ پی ڈبلیو ڈی نئی دہلی کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔ اس فٹ اوور برج کے بن جانے سے مسافر براہ راست کو شامبی بس اسٹیشن میںہی اتر نے لگے ہیں ۔ جس سے مختلف قانونی بسوں ، ٹیمپو اور دیگر گاڑیوں کے ذریعہ ڈگماری بند ہو گئی ہے اور اس سے ٹرانسپورٹ کا رپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ۔
اتر پر دیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایم ڈی جناب سنجے کمار نے اطلاع دی ہے کہ وزیرٹرانسپورٹ نے میٹنگوں میں ہدایت دی تھی کہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی آمدنی بڑھائے جانے کے لیے متبا دل پر تبادلہ خیال کریں اور غیر قانونی طور پر مسافروں کو لے جانے والے گاڑیوں پر قدغن لگائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس فٹ اوور برج کے بن جانے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔ اور مسافروں کو سہولت بھی میسر ہو گی ۔
٭٭٭٭٭
یکم اپریل 2022سے 31اکتوبر 2022تک نفاذی کا رروای سے لکھنو ¿ زون میں 5152.11لاکھ روپئے وصول کیے گئے
لکھنو ¿ : 7نومبر2022
اترپر دیش کے وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی تعمیل میں محکمہ ٹرانسپورٹ ان اتھورائز بسیں چلانے اور اوولوڈ گاڑیوں کے خلاف یکم اپریل 2022سے 31اکتوبر 2022تک لکھنو ¿ زون میں کل 106398گاڑیوں کو چالان کیا گیا نیز 11587گاڑیوں کو بند کیا گیا اور اس سے کل 5152.11لاکھ تخفیفی رقم وصول کی گئی ۔
ٹرانسپورٹ ڈپٹی کمشنر جناب نر مل پر ساد نے بتایا کہ غیر مجاز بسیں چلانے اور اوو لوڈ گاڑیوں کے خلاف یکم اپریل 2022سے 31اکتوبر 2022تک کی گئی کا رروائیوں میں 5343بسیں ،18987ٹرک کا نیز 82068دیگر گاڑیوں کا چالان کیا گیا ۔ اسی طرح 1459بسیں ، 4201ٹرک اور 5927دیگر گاڑیون کو اس دوران بند کرنے کی کارروائی کی گئی ہے ۔
٭٭٭٭٭
نائب وزیر اعلیٰ جناب بر جیش پا ٹھک نے آج سواستھ بھون میں ڈینگو کنٹرول روم کا معائنہ کیا
لکھنو ¿ : 7نومبر2022
اتر پر دیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب بر جیش پا ٹھک نے آج سواستھ بھون میں قائم ڈینگو کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ریاست کے تمام ڈاکٹر محتاط رہیں اور اسپتالوں میں بندوبست فعال رہے ۔ اسپتالوں میں آنے والے ڈینگو مریضوں کی جانچ اور علاج میں کسی طرح کی لا پروائی برداشت نہیں کیا جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگو کے علاج کاوافر بندوبست ہے ۔ ریاست کے تمام اسپتالوں میں ڈینگو کے علاج کے لیے ضروری دوائیں ، خون ، اور وسائل موجود ہیں ۔ کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورعت نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ وقت میں ریاستی سطح پر 2کنٹرول روم 24X7فعال ہیں ۔، کسی بھی طرح کے مسائل ہونے پر ریاستی سطح پر فعال کنٹرول روم نمبر 18001805145اور 104پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علا وہ اضافی ریاست کے تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم اور فعال ہیں ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاست میں سال 2021میں ڈینگو کے کل 29750معاملے پائے گئے تھے نیز ڈینگو مرض سے کل 29موت ہوئی تھی ۔ رواںسال 2022میں 6نو مبر 2022تک ریاست میں کل 8968مریض پائے گئے جس میں سے 10مریضوں کی موت ہوئی ہے جب کہ جاری سال 2021میں 6نومبر 2021تک ریاست میں کل 25353مریض پائے گئے تھے جس میں سے 25مریضوں کی موت ہوئی تھی ۔
٭٭٭٭٭
وزیر شہری ترقیات جناب اے کے شرما نے مرادآباد میونسپل کارپوریشن کے 66 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت والے 38 ترقیاتی پروجیکٹوں کا ورچوئل عوام کو معنون اور سنگ بنیاد رکھا
لکھنو ¿ : 7نومبر2022
ریاست کے وزیر شہری ترقیات اور توانائی جناب اے کے شرما نے آج مرادآباد میونسپل کارپوریشن کے 66 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے 38 ترقیاتی پروجیکٹوں کا عوام کو معنون اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی آنجہانی اٹل کی یاد میں 84 لاکھ روپئے کی لاگت سے کئے گئے کام کا بھی عوام کو معنون اور سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس میں رام گنگا ندی کے کنارے اٹل گھاٹ پر نصب بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے 20 فٹ اونچے سنگ مرمر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے اٹل اسمرتی استھل کا افتتاح بھی کیا اور اٹل سرکٹ کا سنگ بنیاد بھی شامل ہے۔ اس دوران انہوں نے مرادآباد ضلع کے وزیر اعظم رہائشی اسکیم اربن کے 10 مستفیدین کو آن لائن مکانات کی چابیاں بھی فراہم کیں۔
وزیر شہری ترقیات جناب اے کے شرما نے آج ضلع مرادآباد میں جل نگم کے فیلڈ ہاسٹل 'سنگم' لکھنو ¿ کے دفتر سے منعقدہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اہم ترقیاتی اسکیموں کو آن لائن لوگوں کے لیے وقف کیا۔ اس دوران انہوں نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی اٹل کی یاد میں ان کی مورتی، اٹل اسمرتی اسٹال اور اٹل سرکٹ کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ کر لوگوں کو تحریک ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام گنگا ندی کے کنارے بنائے جانے والے اٹل گھاٹ پر لوگوں کی عقیدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جگہ کوعقیدت کی علامت کے طور پرفروغ دیا جائے تاکہ یہ مقام لوگوں کے لئے ترغیب کا ذریعہ بن سکے۔ لوگوں کو ان کی شاعری سے زندگی کے انمول سبق ملے۔ اس دوران انہوں نے آنجہانی اٹل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ڈائرکٹر اربن باڈی محترمہ نیہا شرما نے کہا کہ مرادآباد میونسپل کارپوریشن کا آنجہانی اٹل کو وقف یہ شاندار کام مرادآباد کے باشندوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور نئی جہتیں قائم کرے گا۔
پروگرام میںمحکمہ شہری ترقیات کے سکریٹری جناب انل کمار، ڈائریکٹر اربن باڈیز محترمہ نیہا شرما، علاقائی ایم ایل اے اور کونسلر، ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ، محکمہ شہری ترقیات کے افسران اور دیگر معززین موجود تھے ۔
٭٭٭٭٭