قومی یومِ تعلیم: آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرِ تعلیم کی یومِ پیدائش پر سیمینار کا انعقاد

قومی یومِ تعلیم: آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرِ تعلیم کی یومِ پیدائش پر سیمینار کا انعقاد اجود قاسمی جونپور:- سرسید ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی نے قومی یومِ تعلیم اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش کے موقع پر شہر کے واقع محلہ ڈھالگر ٹولہ ہندی بھون میں"مولانا ابوالکلام آزاد کا وطن کے تئیں وقف" کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ . پروگرام کی صدارت ڈاکٹر جنگ بہادر سنگھ پرنسپل جنک کماری انٹر کالج نے کی، مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی اسسٹنٹ پروفیسر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور مہمان اعزازی کے طور پر مولانا انوار احمد قاسمی چیئرمین جامعہ گروپ آف ایجوکیشن، ڈاکٹر علمدار نذر پرنسپل آر ڈی ایم شیعہ انٹر کالج نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز انصار جونپوری نے تلاوتِ قرآن سے کیا، اس کے بعد پروگرام کے کنوینر عارف خان اور شاہنواز منظور نے مہمانوں کو شال و مومینٹو پیش کرکے ان کا استقبال و خیر مقدم کیا۔نظامت کے فرائض کو انجینئر قاسم مصطفٰی نے انجام دیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے کہا کہ 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش پر قومی یومِ تعلیم کے طور پر پورے ملک میں منایا جاتا ہے اور ان کی سالگرہ منانا ان کی نظریہِ تعلیم کو آگے بڑھانا ہوگا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ تعلیم کے حوالے سے کسی قسم کی تفریق نہ کی جائے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے معاشرے میں بے داری پیدا ہوتی ہے اور حالات و سمت کا فیصلہ کرنا آسان ہوتا ہے۔ مولانا انوار احمد قاسمی نے کہا کہ ملک کے عظیم مجاہد آزادی، عالم دین اور ممتاز ماہرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد بخوبی جانتے تھے کہ اچھی تعلیم قوم کی تعمیر اور ملک کی ترقی میں کتنی ضروری ہے، انہوں نے ملک میں جدید تعلیم کو شروع کرنے لئے کئی بڑے قدم اٹھائےہمیشہ قومی یومِ تعلیم پر تعلیم کے میدان میں ان کی طرف سے کئے گئے بہترین کاموں کو یاد کیا جائے گا۔
ڈاکٹر جنگ بہادر سنگھ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ہندو مسلم اتحاد کے قائل تھے اور جب ملک تقسیم ہو رہا تھا تو انہوں نے ہندوستان میں رہنے کو ترجیح دی اور مسلمانوں کو بھی ایسا ہی کرنے کی ترغیب دی، آج میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ تیج بہادر سنگھ سابق صدر سول کورٹ، ایس پی مانو ضلع صدر آزاد بھارت سماج پارٹی، ایڈوکیٹ منجو سریواستو نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔آخر میں کنوینر عارف خان، شاہنواز منظور نے مشترکہ طور پر شرکاء و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ پرویز خان،جے پی کامریڈ، عرفان جونپوری،انوار الحق گڈو،کمال الدین انصاری، حنیف انصاری،سلیم اللہ خان چنا،مولانا نسیم حلیمی،حفیظ شاہ صدر مرکزی سیرت کمیٹی،ارشاد احمد،عارف حبیب خان،عزیز فریدی وغیرہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی