...آدمی آج بھی انسان نہیں بن پایا

  ...آدمی آج بھی انسان نہیں بن پایا نسیم سیونی کی یاد میں مشاعرہ منعقد ردولی اجودھیا : علاقے کے سیون گاؤں میں الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی کے صحن میں نسیم سیونی کی یاد میں ایک مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی صدارت رہبر تابانی دریا آبادی نے کی نظامت کے فرائض عمران علی آبادی نے انجام دئے.مہمان خصوصی ڈاکٹر انور حسین خان ، ضلع پنچایت محمد علی اور سید سلیم علوی رہے۔ نسیم سیونی'پر ادیب ڈاکٹر انوار حسین خان نے مقالہ میں کہا نسیم صاحب اپنی دل آویز شخصیت اور قابل قدر افکار شعری صلاحیت نیز دلکش اور مشہور کن آواز کے سبب جانے اور پہچانے اور تسلیم کئے گئے۔ انکی شعری تخلیقات و منضومات عام فہم مضامین اور عوام پسند موضوعات کا بہترین نمونہ ہوتی ہیں۔   اس موقع پر نسیم سیوانی کے بیٹوں سراج احمد اور کمال احمد کو شال پنہاں کر نوازا گیا ۔  وقت کی رعنائیوں میں کھو گیا -ادمی پرچھائیوں میں کھو گیا                                     رہبر تابانی  لاکھ دنیا نے ترقی پہ ترقی کی ہے- آدمی آج بھی انسان نہیں بن پایا                                شاہدصدیقی  دنیا کے کسی علم سے دل ہوگا نہ روشن  سینے میں اگر آپکے قرآن نہیں ہے            عمران علی آبادی   ان کے علاوہ عقیل ضیاء ، یوسف علی آبادی ، آسات علی جنید علی ، قاسم واجدپوری، ظفر دریاآبادی، مجیب ردولی، سومت یادو اور سلیم ہمدم نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر پروگرام کے کنوینر ماسٹر اعجاز احمد ، ماسٹر سرفراز ، سجادہ نشین محمد طالب نے تمام شعراء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شال پیش کیا۔ محمد شفیق ، منیر احمد ، محمد شاداب،امیش انصاری،عدنان انصاری، شاہ محمد ، حبیب احمد، گاؤس محمد شفقت اللہ نے خاص طور پر مشائخ میں اہم کردار ادا کیا ۔  اس موقع پر موجود دیگر افراد میں سراج پردھان سیون ، عثمان انصاری پردھان واجد پور ، اصغر علی ، وید پرکاش موریا ایڈووکیٹ ، نفیس خان ، مقیم بی ڈی سی ، توقیر احمد ، خالد خان ، ارسلان احمد ، کنچن یادو شامل تھے۔
جدید تر اس سے پرانی