طلباء ان ٹپس سے ہو سکتے ہیں کامیاب

کیرئیر کاؤنسلنگ اینڈانفارمیشن سینٹرکے تحت ممتاز پی۔جی۔کالج میں بیداری پروگرام کا انعقاد آج ممتاز پی۔جی۔ کالج کے مولانا علی میاں ہال میں کیرئیر کاؤنسلنگ اینڈ انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام کالج کی سبھی فیکلٹیزکے طلباء وطالبات کاٹیلنٹ سرچ پروگرام منعقد کیا گیا ، اس موقع پر AMP ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کے تحت آل یوپی آرگنائزر مسز شاہین اسلام نے طلباء وطالبات کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کو سب سے پہلے اپنی شخصیت کو پہچاننا ہے ،آپ کواگر ترقی کرنی ہے تو منصوبہ بندی کرنی ہوگی اور ہدف متعین کرنا ہوگا جس شعبۂ میں آپ روزگار تلاش کر رہے ہیں اس میں آپ کو اپنی پسند ضروردیکھنی ہوگی۔ کالج کے کارگزار پرنسپل پروفیسر نسیم احمد خان نے طلباء و طالبات کو اس بات پرزور دیا کہ آج آپ کو اپنا مقصد متعین کرنا ہوگا، آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے یہاں آئے ہیں اس صورت میں اپنے کیرئیر کو نگاہ میں رکھنا ہوگا ۔دوسروں کی خدمت کا جذبہ اپنےاندر پید اکیجئے آج تعلیم کے میدان میں آگے آنا یہی ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی۔ جناب فیصل صدیقی صاحب نے تفصیل سے ٹیلنٹ سرچ کمپٹیشن کے بارے میں بتایا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں ایک ساتھ یہ پروگرام منعقد کرائے جارہے ہیں آج کی ضرورت یہی ہے کہ طلباء کمپٹیشن کی فیلڈ میں آگے آئیں کیونکہ زمانہ مقابلہ کا ہے جو مقابلے میں آگے آئے گا وہی اپنا مقصد حاصل کرے گا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر محمد سلمان خاں ندوی صدر شعبۂ عرب کلچر نے کہ انہوں نے بتایا کہ ہمارے کالج میں گزشتہ ۷، ۸ ؍سال سے انفارمیشن اینڈ کاؤنسلنگ پروگرام چلائے جا رہےہیں جس کے تحت روزگار کمپٹیشن کی تیاری اور مقابلہ جاتی پروگراموں کے بارے میں مستقل انفارمیشن دی جارہی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر اوما پانڈے سائنس فیکلٹی انچارج ،ڈاکٹر شازیہ صدیقی صدر شعبۂ انگریزی ،ڈاکٹر محمد عمران خاں،ڈاکٹر زیڈ ایچ علوی ،ڈاکٹر عامر حسین صدیقی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اساتذہ طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی