ریاست سطحی اختصاری نظر ثانی مہم پروگرام کا آغاز
-لکھنو ¿ : ۹نومبر۲۲۰۲ئ
ریاست سطحی اختصاری نظرثانی مہم کا پروگرام لکھنو ¿ یونیورسٹی کے رادھاکمل مکھرجی آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز مہمان خصوصیچیف الیکشن افسر جناب اجے کمار شکلا نے شمع روشن کر کیا۔
اس موقع پر چیف الیکشن افسر نے کہاکہ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کےلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ خصوصی اختصاری نظرثانی مہمووٹر رجسٹریشن پروگرام 9نومبر 2022سے 8دسمبر 2022تک چلایا جا رہا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ نظر ثانی کے دوران یکم جنوری 2023کو 18برس مکمل کرنے والے حق رائے دہندہ بننے کےلئے آن لائن اور آف لائن فارم بھر سکتے ہیں، اس کے علاوہ یکم اپریل ، یکم جولائی اور یکم اکتوبر 2023کو 18سال پورا کرنے والے نوجوان بھی ووٹر بننے کےلئے درخواست کر سکتے ہیں لیکن ان کا نام ابھی ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہوگا۔ اسے ہولڈ کر دیا جائےگا۔ اس کے بعد مذکورہ مدت میں 18سال مکمل کرتے ہی ان نوجوانوں کا نام ازخود ووٹر لسٹ میں شامل ہو جائےگا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ یہ سہولت پہلی بار دی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد خاص نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ووٹر بنانا ہے۔
٭٭٭٭٭
ریاست کے غیر تسلیم شدہ 8496مدارس کا سروے مکمل
اترپردیش کے وزیر کابینہ اقلیتی بہبود، مسلم اوقاف اور حج جناب دھرم پال سنگھ نے ریاست کے غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کے ضمن میں آج یہاں ودھان بھون واقع اپنے دفتر میں جائزہ میٹنگ کی۔ انہوںنے بتایاکہ ریاست کے سبھی 75ضلعوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق کل نشانزد8496مدارس کے مقابلے صد فیصد مدارس کے سروے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔کل 75ضلعوں کے مقابلے 60ضلعوں کے ذریعہ سروے رپورٹ حکومت کو فراہم کرائی جا چکی ہے اور باقی 15ضلعوں کے سروے رپورٹ بھی مقررہ مدت میں فراہم ہو جائےگی۔ انہوںنے کہاکہ سبھی اضلاع سے رپورٹ حاصل ہونے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائےگی اور ضرورت کے حساب سے فیصلہ کیے جائیں گے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ سروے کا مقصد اقلیتی طبقہ کو سماج کی اسل دھارا میں شامل کرنا اور ترقی سے جوڑنا ہے۔
وزیر اقلیتی بہبود نے مدارس کے سروے کا کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ محکمہ ¿ اقلیتی بہبود نے کم وقت میں بڑے پیمانے پر مختلف مسائل کاسامنا کرتے ہوئے مقررہ مدت میں سروے کا کام کرایا ہے، جو کہ قابل ستائش ہے۔ انہوںنے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دی کہ اس بات کا خاص خیا رکھا جائے کہ سروے کے نتائج مثبت ہو اس سے اقلیتی طبقہ کے طالب علم زیادہ سے زیادہ مستفیدہوں۔
٭٭٭٭٭
وزیر امداد باہمی نے ملازمین کی یومیہ حاضری اور
کاموں کا جائزہ کے واسطے ایپ لانچ کیا
ریاست کے وزیر امداد باہمی (آزاد چارج ) جناب جے پی ایس راٹھور نے U.P. Cooperative rural development bank limitedکے ہیڈکواٹر میں ریاست کے بینک میں برسرکار افسران اور ملازمین کی یومیہ حاضری اور کاموں کے جائزہ کےلئے Employee Attendence & Tracking App (EATA)کو لانچ کیا۔
وزیر امداد باہمی نے کہاکہ اےپ پر بینک کے افسران اورملازمین کے ذریعہ یومیہ کیے گئے کاموں کی اطلاعات اپلوڈ کی جائےگی اور شاخہ ملازمین کی حاضری دفاتر کے جیو فیسنگ کے توسط سے چیک-اِن کی جائےگی۔ اسی طرح دفتری اوقات کے بعد چیک-آوٹ کیا جائےگا۔
٭٭٭٭٭
بیمہ ہولڈر بیمہ لوک پال دفتر میں درج کراسکتے ہیں بیمہ سے متعلق شکایت
بیمہ لوک پال لکھنو ¿ جناب اتُل سہائے نے تمام بیمہ ہولڈروں کو مطلعباور کراتے ہوئے کہاکہ اگر کسی بیمہ ہولڈر کی بیمہ سے متعلق شکایتوں کا نپٹارہ بیمہ کمپنیوں کے ذریعہ نہ کیا گیا ہو یا شکایت کے نپٹارے سے مطمئن نہ ہوں، جو بیمہ ہولڈر بیمہ کمپنی کے خلاف بیمہ لوک پال ضابطہ-2017کے ضابطہ-14کے تحت اپنی شکایت بیمہ لوک پال دفتر میں مفت درج کرا سکتے ہیں۔ شکایات کو نپٹارہ زیادہ سے زیادہ 90دنوں کے اندر ہو جات ہے۔ اس ضمن میں تفصیلی معلومات CIOINSکی ویب سائٹ www.cioins.co.in پر موجود ہے۔
٭٭٭٭٭
سال 2023-24 میں منعقد ہونے والے
کھیلوں انڈیا نیشنل یونیورسٹی گیمس اترپردیش میں ہوں گے
سال 2023-24میں منعقد ہونے والے کھیلوں انڈیا نیشنل یونیورسٹی گیمس اترپردیش میں ہوں گے۔ اڑیسہ اور کرناتک کے بعد اترپردیش کو نیشنل یونیورسٹی گیمس کی میزبانی کرنے کا موقع ملا ہے۔ آج باپو بھون میں ایڈیشنل چیف سکریٹری کھیل ڈاکٹر نونیت سہگل نے سامنے کھیلو انڈیا کے نمائندوں نے اترپردیش میں نیشنل یونیورسٹی گیمس کے انعقاد کےلئے پریزنٹیشن دیا۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری نے بتایاکہ نیشنل یونیورسٹی گیمس کا انعقاد ریاست کے چار ضلعوں لکھنو ¿، گورکھپور، وارانسی اور نائیڈا میں ہوگا۔ اس میں رائینگ، باسکیٹ بال، جوڈو، کبڈّی، کشتی، تیراکی، باکسنگ سمیت تقریباً 20کھیل مقابلوں کا انعقاد ہوگا اور ان کھیلوں میں پورے ملک سے تقریباً 150یونیورسٹی کے تقریباً 4500کھلاڑی حصّہ لیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ نوئیڈا میں کبڈّی، جوڈو، آچرری اور فینسنگ کا انعقاد ہوگا۔ گورکھپور میں روئینگ اور وارانسی میں ریسلنگ، ملکھم اور یوگا سے متعلق کھیل مقابلے ہوں گے اور دیگر مقابلہ لکھنو ¿ میں ہوں گے۔
٭٭٭٭٭
12بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ریزیڈینشیئل اسپورٹس ہوسٹلس میں
بہترین تربیت کا پابند کیا گیا
اترپردیش حکومت نے 12بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 50ہزار روپئے ماہانہ اعزازیہ پرs residential sports hostelمیں بہترین تربیت کا پابند کیا گیا ہے۔ آج باپو بھون میں ایڈیشنل چیف سکریٹری کھیل ڈاکٹر نونیت سہگل کی صدارت میں تشکیل شدہ کمیٹی کی میٹنگ میں اسپورٹس کوچ کو مقررہ اعزازیہ پر رکھے جانے کی سفارش کی گئی۔ اے سی ایس نے بتایاکہ ریاست میں چلائے جارہے 16کھیلوں جیسے ہاکی، تیراکی، بالی وال، کشتی، باکسنگ، ہینڈ بال، جوڈو،جمناسٹک، ایتھلیٹکس، کرکٹ، فُٹ بال، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، باسکیٹ بال، کبڈّی اور تیرندازی کےلئے 44residential sports hostelsمیں تربیت دیتے کےلئے 50بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کوچ کے طورپ ر رکھا جائےگا۔ انہوںنے بتایاکہ اسپورٹس کوچ کےلئے 19درخواستیں موصول ہوئیں تھیں، جن میں سے 12اہل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، باقی دیگر کا بھی جلد ازجلد انتخاب کر لیا جائےگا۔
٭٭٭٭٭
اب تک 1.39لاکھ میٹرک ٹن سے زائد دھان کی خریداری ہوئی
اترپردیش حکومت نے کاشتکاروں کو انکی پیداوار کی قیمت سہارا قیمت اسکیم کے تحت دلانے کے مقصد سے کاشتکاروں سے براہ راست دھان کی خریداری کی جا رہی ہے۔ خریف خریداری سال 2022-23میں اب تک 139798.37میٹرک ٹن دھان کاشتکاروں سے خریدا گیا ہے۔ اس سال دھان کی سہارا قیمت 2040روپئے کامن دھان اور 2060روپئے فی کوئنٹل گریڈ-اے دھان مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ ¿ غذا ورسد سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس اسکیم سے اب تک تقریباً 20386کاشتکاروں کو مستفید کرتے ہوئے 125.12کروڑ روپئے کی ادائیگی ان کے اکاو ¿نٹ میں کی گئی ہے۔
معلوم ہو کہ اس اسکیم کا فائدہ لینے کےلئے کاشتکاروں کو اپنا دھان فروخت کرنے کےلئے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ محکمہ ¿ غذا ورسد ،اترپردیش کی محکمہ جاتی ویب سائٹ www.fcs.up.gov.in پر دھان فروخت کے واسطے کاشتکاروں کا آن لائن رجسٹریشن کا بندوبست ہے۔کاشتکار بھائی کسی بھی مدد کےلئے ٹول فری نمبر-18001800150یا متعلقہ ضلع کے ضلع فوڈ مارکیٹنگ افسر، تحصیل کے علاقائی مارکیٹنگ افسر یا بلاک کے مارکیٹنگ انسپکٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
کھانڈساری صنعت کی پیشرفت کے لیے پنچ سالہ کھانڈساری لائسنسنگ پالیسی کی تجاویز پر سختی سے نا فذ کیا جائے : سنجے آر بھو سریڈی
ریاست میں گنا کی اچھی پیداوار کے پیش نظر گنا کی پیرائی یقینی بنانے اور چھوٹی صنعت کو فروغ دینے نیز روزگار وضع کے لیے پنچ سالہ کھانڈساری لائسنسنگ پالیسی نا فذ کی گئی ہے ۔ پنج سالہ پالیسی کے مطابق چینی مل سے صر ف 7.5کلو میٹر کی ریڈیل دوسری سے بار کھانڈساری یونٹ کو نیا لائسنس دیا جائے گا۔ نتیجہ میں نئی کھانڈساری یونٹ کے قیام کو فروغ ملے گا نیز مقامی سطح پر نئے روزگار وضع کے ساتھ ہی کا شتکاروں کو اضافہ گنا کی پیرائی بھی یقینی ہو سکے گی ۔
اس ضمن میں اطلاع دیتے ہوئے ریاست کے کمشنر گنا اور شکر جناب سنجے آر بھو سریڈی نے بتایا کہ کھانڈساری یونٹوں کے لائسنس حا صل کرنے کے لیے صنعت کا روں کے ذریعہ تمام ضروریات کو مکمل کرتے ہوئے محکمہ جاتی پورٹل www.upkhandsari.inپر آلو دگی کنٹرول بورڈ کا این او سی تصدیق نامہ اور محکمہ آبکاری میں رجسٹریشن سمیت اپنے تمام ریکا رڈوں کو اپلوڈ کرنا ہو گا ۔ 33X46سینٹی میٹر سے زیا دہ یو نٹوں کو لائسنس جاری کرنے سے قبل گنے کی دستیابی اور گزشتہ 03بر سوں سے بر سر کار کھا نڈساری یونٹوں کی تعداد کو دھیان میں رکھتے ہوئے مجا زسطح لائسنسگ جاری کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭
وزیر نندی نے دیر رات پوروانچل ایکسپریس ٹول پلازہ پر چھاپہ مارا
اتر پر دیش حکومت نے وزیر صنعتی ترقیات جناب نندگوپال گپتا نندی نے جمو ں اور کشمیر حکومت کےlieutenant governor جناب منوج سنہا کی رہائش موہن پورا ضلع غازی پور میں منعقد شرمد بھاگوت کتھا اختتامی پروگرام میں شامل ہو کر لکھنو ¿ لوٹے ہوئے دیر رات قریب ایک بجے پو روانچل ایکسپریس وے کے 9.5کلو میٹر پر واقع سنسارا ٹول پلا زہ ( مہوا کلا ) لکھنو ¿ پر اچانک چھاپہ مارا ۔ اچانک معائنہ اور چھاپہ مار کا رروائی میں وزیر نندی نے کئی خامیاں پکڑی ، موجود ملازمین کی تعداد معیار سے کم ہونے اور حاضری رجسٹرمیں لا پروائی ملنے پر وزیر نندی نے متعلقہ ایجنسی کو بلک لسٹ کرنے اور متعلقہ کے خلا ف کا رروائی کی ہدایت دی ۔
پوروانچل ایکسپریس وے ٹل بوتھوں کی تعداد 116ہے ۔ جہاں وصولی کے لیے ملازمین مہیا کرائے جانے کی ذمہ داری میسرس کو رل ایسو سی ایٹ کو تفویض کی گئی ہے ۔ جس کے ذریعہ سبھی ٹول بوتھوں پر کل 1211افسران اور ملازمین تعینات ہیں ۔ ہر ایک بوتھ پر معیار کے طمابق ایک شفٹ میں 40-50ملازمین تعینات ہونے چاہئے لیکن پوروانچل ایکسپریس وے کے ٹول بھو تھوں پر ہر ایک شفٹ میں ملازمین کی تعدادمعیار سے کافی کم ہونے کی شکایت گزشتہ کئی دنوں سے وزیر صنعتی ترقیات جناب نندی کو مل رہی تھی ۔ جس سے وزیر نندی نے کا فی سنجیدگی سے لیا ۔
وزیر صنعتی ترقیات نے کہاکہ ایکسپریس وے کے بندوبست میں کسی طرح کی لاپروائی قابل بر داشت نہیں ہے ۔ ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی قطار نہ لگے ، گاڑی ڈرائیوروں کو کسی طرح کی پریشانی نہ اور ٹول وصول بھی جاری رہے ۔ اس کے لیے مقررہ معیار میں ملازمین کی موجودگی ضروری ہے ۔ اس میں کسی بھی طرح کی لا پروائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ وزیر صنعتی ترقیات نے کہا کہ جلد ہی دیگر ایکسپریس وے کے بندوبست کا بھی اچانک معائنہ کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭
مین پوری بس اسٹیشن کی تزئین کاری کا کام اختتام پذیر : ایم ڈی ٹرانسپورٹ کارپوریشن
اتر پر دیش ٹرانسپورٹ کا رپوریشن کے ذریعہ کرائے جا رہے بس اسٹیشنوں کی تزئین کاری کے ضمن میں ضلع اٹاوہ علاقہ کے مین پوری بس اسٹیشن کو آدرش بس اسٹیشن بنانے کے لیے رنگائی پتائی ، بس اسٹیشن کی دیواریں اور پلر س پر زمین سے 03فٹ اونچائی تک ٹیرا کو ٹا کلر کرایا گیا ہے ۔ اس سے بس اسٹیشن کا لک اور زیا دہ دلچسپ ہو گیا ہے ۔
اتر پر دیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائر کٹر جناب سنجے کمار نے بتایا کہ اسٹیش پر اعلیٰ قسم کی روشنی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ لوز وائر نگ ہٹاوا دی گئی ہے ۔ بیٹری کی کمی کی وجہ سے بس اسٹیشن کے جنریٹر کو اسٹارٹ کرنے میں پریشانی کو دیکھتے ہوئے اس میں بیٹری لگوا دی گئی ہے جس سے بہتر روشنی کا بندوبست بر قرار رہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بس اسٹیشن کے سامنے واقع ہائی ما سٹ کو نگر پالیکا کے تعاون سے درسٹ کرایا گیا ہے ۔ اس کی لائٹ سے بس اسٹیشن جگمگا رہا ہے ۔
جناب سنجے کمار نے بتایا کہ بس اسٹیشن پر صفائی بندوبست بہتر رہے اس کے لیے نگر پالیکا کے تعاون سے بس اسٹیشن پر ڈسٹبین رکھوائے گئے ہیں اور مستقبل قریب میں بس اسٹیشن پر صفائی مشن کے تحت بس اسٹیشن کی دیوار وں پر صاف صفائی کے سلو گن اور وال پنٹنگ کرائے جانے کی تجویز ہے ۔
٭٭٭٭٭
انفورسمنٹ ٹیم کے 7اور 8نو مبر کو خصو صی نفاذ مہم چلایا : ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر
اتر پر دیش کے وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ ( آزاد چارج ) جناب دیا شنکر سنگھ کی ہدایتوں کے ضمن میں لکھنو ¿ زون میں نفاذ ٹیم کے ذریعہ غیر مجاز چلائے اور اوو ر لوڈ گاڑیوں کے خلاف مہم کے تحت 7اور 8نو مبر 2022 کو نفاذ کی کا رووائی کی گئی ۔
یہ اطلاع ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر جناب نر مل پر ساد نے دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع لکھنو ¿ میں نفاذ ٹیم کے ذریعہ کی گئی کا رروائی میں 438گاڑیوں کا چالان اور 71گاڑیوں کو بند کروایا گیا ۔ ان اتھورائز بسیں چلانے کی 76بسوں کا چالان اور 11بسوں کو بند کیا گیا ۔ اس طرح 75اوور لو ڈ گاڑیوں کو چالان اور 35اوور لوڈ گاڑیوں کو بند کیا گیا۔
٭٭٭٭٭
وزیر شہری تحفظ جناب دھرم پال کے ذریعہ کل خود خدمات کو اتر پر دیش حکومت انتظامیہ توصیفی نامہ 2020و 2021تقسیم کیا جائے گا
اتر پر دیش محکمہ شہری تحفظ کے کا بینہ وزیر جناب دھرم پال سنگھ کی صدارت میں کل 10نو مبر کو 12بجے سے مرکزی شہری تحفظ اتھارٹی ادارہ اتر پر دیش ، چھٹا میل بخشی کا تالاب ، سیتا پور روڈ ، لکھنو ¿ میں جائزہ میٹنگ مدعو کی جائے گی ۔ اس کے علا وہ ماک ڈرل کی کار کر دگی دوپہر 1بجے سے منعقد کیا جائے گی اور دوپہر 1:30بجے سے وزیر کے ذریعہ خود خدمات کو ” اتر پر دیش انتظامیہ تو صیفی نامہ 2020اور 2021“ وزیر شہری تحفظ کے ذریعہ تقسیم کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭
لکھیم پوری کھیری میں شاردا بیراج کے بائیں برک سولنگ کام اسکیم کے لیے 01کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپئے کی منظوری دی گئی
اتر پر دیش حکومت کے ذریعہ ضلع لکھیم پور کھیری میں شاردا بیراج کے بائیں افلکس پشتہ کے کلو میٹر 0.000سے کلو میٹر 6.900کے درمیان برج سولنگ کے کام کی اسکیم کے لیے 01کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپئے کی حکومتی اور مالی منظور ی دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ضروری حکم نامہ اتر پر دیش حکومت سیکشن آبپا شی اور آبی وسائل کے ذریعہ جاری کر دیا گیا ہے ۔
جاری حکم نامہ میں ہدایت دی گئی ہے کہ اسکیم شروع کرنے سے قبل مالی ہینڈ بک میں درج بندوبست کے مطابق اسکیم پر مجاز سطح سے تکنیکی منظوریاں حا صل کر لی جائیں ۔
٭٭٭٭٭