حضرت شیخ العالم مخدوم احمداحمد عبدالحق ردولوی کا 606/واں عرس 5/جنوری سے شروع
ردولی ایودھیا ۔ عالمی شہرت یافتہ روحانی بزرگ حضرت شیخ العالم شیخ احمد عبدالحق صاحب توشہ ردولوی قدس سرہ کے 606واں عرس مبارک کی تقریبات جمادی الثانی کا چاند نکلتے ہی شاہ محمد علی عارف عرف صبو میاں سجادہ نشین ومتولی کی سرپرستی میں شروع ہو گئیں باضابطہ طور پر 5/جنوری سے عرس مبارک کا آغاز ہوگا جس میں قرآن خوانی جشن چراغاں رسم گاگر ومحفل سماع کا انعقاد ہوگا7/جنوری سینیچر کو صبح نو بجے شیخ العالم کانفرنس وتقریب رسم اجراء کا پروگرام ہوگا جس میں ملکی سطح پر علماء ومشائخ کی شرکت ہوگی جبکہ اسی دن بعد نماز عصر تاریخی خرقہ اول ودیگر تبرکات کی صاحب سجادہ صبو میاں زیب تن ہوکر زیارت کرائیں گے یہ تمام اطلاع دیتے ہوئے حق فاؤنڈیشن کے صدر شاہ عامر تبریز نے بتایا کہ عرس کی سبھی تیاریاں موسم کے لحاظ سے مکمل ہوچکی ہیں