شیرازہندہندومسلم ایکتاکاگہوارہ ہے,سعیدہاشمی قاسمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اعزازی

شیرازہندہندومسلم ایکتاکاگہوارہ ہے,سعیدہاشمی قاسمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اعزازی وشعری نشست کا انعقاد جونپور:-2/دسمبر(پریس ریلیز) سماجی کارکن بانی و صدر ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اترپردیش کے اعزازمیں قاسمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شہر کے محلہ شیخ محمد میں واقع انور منزل شاعر انوار الحق انور کی رہائش گاہ پرایک پروقاراعزازی وشعری نشست کا انعقاد کیا گیا_ جس کی سرپرستی شاعر انوار الحق انور نے کی اور صدارت استاد شاعر اکرم جونپور نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سعیدہاشمی نے شرکت کی_ پروگرام کا آغاز شاعر مونس جونپوری نے نعت پاک سے کیا جس کے بعد کنوینر صحافی اجواد قاسمی نے تمام مہمانوں کو گلدستے اور طغرے پیش کرکے مبارکباد پیش کی۔ اس کے بعد شہر کے مفتی محلہ میں منعقدہ آل یوپی طرحی نظم خوانی میں پہلا انعام حاصل کرنے والی انجمن فتح محمدیہ نے شاعر شجر جونپوری کا کلام سنا کر حاضرین کو مسحور کردیا۔ اس کے ساتھ ہی پروقار تقریب میں آئے شہر کے شعراء کرام نے یکے بعد دیگر شاندارکلام سناکر سامعین کو دادوتحسین پرمجبوکیا_نشست کے پسندیدہ اشعارپیش خدمت ہیں _
اس کے علاوہ مونس جونپوری، ضیا جونپوری، احمد حفیظ، امرت پرکاش، آر پی سونکر، شہرت جونپوری نے بھی اپنے خوبصورت کلام سے خوب داد وصول کی ۔ مہمان خصوصی سعید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیراز جونپور ایک تاریخی ضلع ہے جس کے بارے میں اکثر کتابوں میں پڑھتا اور لوگوں سے سنتا رہتا تھا لیکن آج مجھے خود اس شہر اور جونپور کی خوبصورتی دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ دراصل یہاں کی گنگاجمنی تہذیب کی دوردورتک مثال دی جاتی ہے _یہی نہیں یہ شہر ہندو مسلم اتحاد ہمیشہ سے عالم بردار رہا ہے _اور آج تمام شعراء کا کلام سن کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ شہر تعلیم و ثقافت کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اس پلیٹ فارم سے اعلان کرتا ہوں کہ جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، اتر پردیش کے زیراہتمام مجاہدین آزادی کی یاد میں ایک کل ہند مشاعرہ اورکوی سمیلن کا انعقاد کیا جائے گا۔
پروگرام کی نظامت مظہر آصف نے کی، آخر میں کنوینر اجود قاسمی نے تمام شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انوارالحق گڈو، ساجد علیم ممبر، کمال الدین انصاری، حافظ شاہ، صدر مرکز سیرت کمیٹی، عزیز فریدی، عظمت خان، ابوالخیر، ڈاکٹر عرشی نواز، معراج احمد، ساجد انور، ماجد انور، اشفاق منصوری، کلیم اللہ نے بھی خطاب کیا۔ احمد، اظہر شمیم، انصار ادریسی وغیرہ موجود تھے۔
جدید تر اس سے پرانی