بدلتی تعلیمی ضروریات پر اساتذہ کی توجہ نا گزیر مانو میں ورکشاپ کا افتتاح

بدلتی تعلیمی ضروریات پر اساتذہ کی توجہ نا گزیر مانو میں ورکشاپ کا افتتاح۔ پروفیسر اشتیاق احمد و دیگر کے خطاب حیدرآباد، 5 دسمبر (پریس نوٹ) ہر طالب علم کی مخصوص صلاحیت کو اجاگر کرنا اور اس کو پروان چڑھانا معلم کی اہم ذمہ داری ہے۔ اساتذہ اگر بدلتی تعلیمی ضروریات پر گہری نظر رکھیں تو وہ طلبہ کی ذہنی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اشتیاق احمد، رجسٹرار، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج کلاس روم میں کثیر ذہانتوں کے موضوع پر منعقدہ 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پرائمری،سکینڈری اور ہائر سکینڈری اردو اساتذہ کے لیے آن لائن ورکشاپ (Multiple Intelligences in Classroom) کا آج آغاز ہوا۔مہمانِ اعزازی، پروفیسرصدیقی محمد محمود ، OSD-IIو ڈین،اسکول برائے تعلیم و تربیت نے کہا کہ طالب علموں کی ذہانت کو کسی ایک کسوٹی پر پرکھنا مناسب نہیں۔انھوں نے گارڈنر کے کثیر ذہانتوں کے نظریے کے بارے میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم، کسی نہ کسی مخصوص صلاحیت کا مالک ہو تا ہے اور معلم کو اس پر توجہ مرکوز کر نی چا ہیے۔اس موقع پر پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی،ڈائرکٹر ،مرکز نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر شاہین الطاف شیخ، اسوسی ایٹ پروفیسرو ورکشاپ کو آرڈینیٹر نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر محمد اکبر، اسسٹنٹ پروفیسر،سی پی ڈی یو ایم ٹی،مانو نے افتتاحی اجلاس کی کارروائی چلائی اور ہدیہ تشکر پیش کیا۔ قبل ازیں،ثاقب راز، ریسرچ اسکالر، شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے تلاوت قرآن سے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا۔پہلے تکنیکی اجلاس میں ڈاکٹر شاہین الطاف شیخ نے ”Understanding Intelligences & Multiple Intelligences: Concept & Theories“ کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی