ہنر کے فروغ کی منصوبہ بندی مہارتوں کی بہتری کے لیے ضروری

ہنر کے فروغ کی منصوبہ بندی مہارتوں کی بہتری کے لیے ضروری مانو میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تربیتی پروگرام کی تقسیم اسناد تقریب سے وائس چانسلر کا خطاب حیدرآباد، 7 دسمبر(پریس نوٹ) ہنر کے فروغ کی منصوبہ بندی، مہارتوں کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے اور یہ اہداف کے حصول کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی ہے۔ ہر شخص کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہیے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں پاور سیکٹر کے تحت اسکل ٹریننگ فار الیکٹریشین ڈومیسٹک سلیوشن کورس کی تکمیل پر تربیت حاصل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے پروگرام میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ وزارت تعلیم اور وزارت مہارتوں کا فروغ و آنٹراپرینیورشپ نے ملک بھرمیں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 پورٹل پر اسکل ٹریننگ ہبس کا تصور پیش کیا ہے۔ اسی کے تحت مانو آئی ٹی آئی، حیدرآباد نے اس تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا تھا۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد ترک تعلیم کرنے والے اور اسکول نہ جانے والے نوجوانوں کو مسابقتی تربیت فراہم کرنا ہے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات نے بھی شرکت کی۔ پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی نے خیر مقدم کیا۔ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک، حیدرآباد نے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، نوڈل آفیسر، اسکل ہبس نے کورس پر رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر وی ٹی سی آئی ٹی آئی اور اسکل ہب کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جدید تر اس سے پرانی