سماجی کارکن چودھری جامی کی جانب سے 1500 ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم

سماجی کارکن چودھری جامی کی جانب سے 1500 ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم دریاباد،بارہ بنکی(محمد مدثر) گزرتے ایام کے ساتھ موسم سرما تیز رفتاری کے ساتھ اچھی طرح سے اپنی چادر کو تان لیا ہے اور ہر ایک کو پوری طرح سے ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا ہے نیز ٹھنڈ سے جسم میں کپکپی بھی طاری ہونے لگی ہے اور غریبوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ایسے حالات کے پیش نظر سماجی کارکن و چیئرمین عہدہ کے امیدوار چودھری انور حبیب عرف جامی نے غرباء کو سردیوں سے حفاظت و بچاؤ کے لئے کمبل تقسیم تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں بلا تفریق مذہب و ملت تقریبا 1500 سو ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی خبر گیری اور سخت ترین سردی کے اس موسم میں غریبوں کو سردیوں کا سامان مہیا کرانا اس وقت سب سے بہترین کام ہے اور خدمت خلق کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے جسے حق داروں تک پہچانا ہے۔ جامی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی اس وقت تک مدد کرتا رہتا ہے جب تک بندہ کسی کی مدد میں لگا رہتا ہے اور یہ بھی کہا اگر ہمارا پڑوسی بھوکا سوتا ہے تو یہ بہت بڑا گناہ ہے،ہر انسان کو اپنی وسعت کے مطابق کوشش کر کے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اور مدد کرنے سے ہی انسانیت زندہ رہ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ چودھری جامی سماجی کاموں میں ہمہ وقت پیش پیش رہتے ہیں،لاک ڈاؤن میں بھی انہوں نے غریبوں کو راشن وغیرہ پہنچانے کا کام کیا تھا اور گزشتہ ایک ماہ سے تسلسل کے ساتھ قصبہ کے تقریبا 50 جگہوں پر الاؤ جلوا رہے ہیں۔ کمبل تقسیم تقریب میں مولانا شکیل احمد ندوی،متین احمد قدوائی،ڈاکٹر حبیب احمد،شکیل حقانی،ڈاکٹر نور عالم،محمود احمد،قاری محمد عادل،منور الزماں،شیخ اظہر علی،شاہ عالم راعین،خورشید انصاری،حاجی محمد رفیق،ہلال قدوائی،منصور احمد بطور خاص موجود تھے۔
جدید تر اس سے پرانی