سپا کے دوستانہ کریکٹ میچ میں سماجوادی گرین نے سماجوادی ریڈ کو 17 رنوں سے ہرایا

سپا کے دوستانہ کریکٹ میچ میں سماجوادی گرین نے سماجوادی ریڈ کو 17 رنوں سے ہرایا ردولی، ایودھیا : سپاکےاک روزہ دوستانہ کریکٹ میچ میں سماجوادی گرین نے سماجوادی ریڈ کو 17 رنوں سے ہراکر ٹرافی جیت لی۔ بہترین کارکردگی کے لئے سماجوادی گرین کے محمد عاصم کو مین آف دی میچ ٹرافی سے نوازہ گیا۔   ردولی کے پوشالا گراؤنڈ پر سماجوادی شہر یونٹ و چودھری شہریار یار کی قیادت میں ایک روزہ دوستانہ کریکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ 16 اوور کا یہ کریکٹ میچ سماجوادی گرین و سماجوادی ریڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس جیت کر سماجوادی ریڈ نے فیلڈ نگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سماجوادی گرین نے 5 وکٹ کے نقصان پر 188 رن اسکور کیا۔ جس میں محمد عاصم نے سب سے زیادہ 68 رن بنائے، اور مین آف دی میچ رہے۔جیت کے لئے اس بڑے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے سماجوادی ریڈ صرف 171 رن ہی بناسکی۔ اور یہ دوستانہ میچ سماجوادی گرین نے 17 رنوں سے جیت لیا۔ مہمان خصوصی سابق کابینہ وزیر و موجودہ ایم ایل اے اودھیش پرساد کے ذریعہ کامیاب ٹیم سماجوادی گرین کے کپتان عامر خاں و انکی ٹیم کو ٹرافی سے نوازہ گیا۔ جبکہ رنر رہی سماجوادی ریڈ کو بھی ٹرافی دی گئی۔ زبردست کمنٹری اسد عثمانی نے کی۔ اس موقع پر  سابق ضلع صدر گنگا سنگھ یادو،چھوٹے لال یادو، امانت علی عثمانی، سابق نگر پالیکا ممبر مننا، محمد اسماعیل سمیت بڑی تعداد میں خصوصی لوگوں کی موجودگی رہی۔
جدید تر اس سے پرانی